امام خمینی

امریکہ میں بحرانی حالات امریکی حکومت کے جرائم کا نتیجہ ہیں

امریکہ میں بحرانی حالات امریکی حکومت کے جرائم کا نتیجہ ہیں

امریکہ میں بحرانی حالات امریکی  حکومت کے جرائم کا نتیجہ ہیں 

 ایران کی مسلح فوج سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکی جنگی جہاز میں دھماکے کی وجہ سے آگ لگنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کے جنگی جہاز میں دھماکہ اور آگ لگنا امریکی حکومت کے جرائم کا نتیجہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے مزاحمتی کمانڈروں کے ایک گروہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جہاز میں لگنے والی اگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جو کچھ بھی امریکہ میں ہوا ہے خاص کر جنگی جہاز کی تباہی، یہ سب امریکی حکومت کے اقدامات اور طرز عمل کا نتیجہ ہیں اور یہ خدائی وعدہ ہے کہ جو بھی ظلم کرے گا خدا اسے سزا دے گا، اور امریکہ نے جو بشریت پر ظلم و ستم جاری رکھا ہوا ہے یہ خدا کی طرف سے اس پر غضب اور الٰہی عذاب ہے۔

جنرل قاآنی نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو اس حادثے کے مجرموں کی تلاش نہیں کرنی چاہئے اور دوسروں پر الزامات عائد نہیں کرنا چاہئے، وہ یہ جان لیں کہ یہ وہ آگ ہے جو انہوں نے دنیا بھر میں خود لگا رکھی ہے، اور آج اس آگ نے خود انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہ آپ کے اپنے عناصر کے ذریعہ کیے گئے آپ کے جرائم کا جواب ہے، خدا آپ کو اپنے ہاتھ سے سزا دے رہا ہے۔

قدس فورس کے کمانڈر نے امریکی حکومت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوشیوں اور ظلم کے دن ختم ہونے والے ہیں اور آنے والا وقت امریکہ اور اسرائیل کے لیئے بہت ہی سخت ہوگا۔

جنرل قاآنی نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہیکہ امریکی فوج اب بہت کمزور اور تھی چکی ہے اور امریکی اسلحہ جس پر اسے سب سے زیادہ غرور ہے وہ اب بالکل ناکارہ ہوچکا ہے، اور امریکی بحریہ کے کمانڈرز نے طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہے ہیں کہ امریکی جنگی جہاز اب لوہے کے ٹکڑوں کے علاوہ کچھ نہیں ہیں۔

جنرل قاآنی نے امریکہ کو شدید متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ اپنی خراب صورتحال کو قبول کرے اور انسانیت اور دنیا بھر کے عوام پر مزید ظلم کرنا بند کرے ورنہ عنقریب اسے اس کا سخت حساب دینا پڑے گا۔

ای میل کریں