شہید بھشتی اسلامی جمہوریہ ایران کا قیمتی سرمایہ اور اثاثہ تھے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی
شہید بہشتی کی شخصیت پر انقلاب کے شروع سے ہی حملہ ہو رہے تھے کبھی ان پر کوئی تہمت لگائی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود وہ ایک سیاسی،مخلص اور متقی شخص تھے جنہوں نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کی خدمت کی ہے ان کی اسی خدمت اور اخلاص کی وجہ سے دشمنوں نے ان کی شخصیت کے خلاف سازشیں کی اور لوگوں کو ان کے بارے میں شک و تردید میں مبتلا کیا اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب اور اسلام کی خدمت کرنے والی اہم شخصیات کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں یہ لوگ انقلاب کے شروع سے ہی شہید بہشتی اور ان جیسی شخصیتوں سے خوفزدہ تھے
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 27 جون 1981 کو تہران میں جمھوری اسلامی نامی جماعت کے دفتر میں دہشت گرد گروہ منافقین کی جانب سے کرائے جانے والے ایک خوفناک بم دھماکے میں اس وقت کی عدلیہ کے سربراہ آیت الله محمد حسینی بہشتی سمیت ایران کی 72 اہم سیاسی اورمذہبی شخصیات شہید ہوئے۔ ان شہداء میں 4 وزیر،12 نائب وزراء اور پارلیمنٹ کے تقریبا 30 نمائندے بھی شامل تھے 27 جون 1981 کو تہران میں دہشت گردی کا یہ المناک سانحہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی برسوں میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای پر تہران کی ابوذر مسجد میں ہونے والے حملے کے صرف ایک روز بعد رونما ہوا۔
اس حملہ کی امام خمینی (رح) نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے فرمایا میں شہید بہشتی فخر ملت اور خادم اسلام تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام اور اسلامی انقلاب کی خدمت کے لئے وقف کر دی تھی آیت اللہ شہید بہشتی نے اس ملک میں مظلومانہ زندگی گزاری ہے کو 20 سال سے جانتا ہوں میں جاتنا تھا کہ وہ کتنے مخلص تھے انہوں نے فرمایا کہ ڈاکٹر شہید بھشتی اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم سرمایہ تھے.
اسلامی تحریک کے راہنما نے ڈاکٹر شہید بہشتی کی شخصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا شہید بہشتی کی شخصیت پر انقلاب کے شروع سے ہی حملہ ہو رہے تھے کبھی ان پر کوئی تہمت لگائی جا رہی تھی لیکن اس کے باوجود وہ ایک سیاسی،مخلص اور متقی شخص تھے جنہوں نے ہمیشہ اسلامی انقلاب کی خدمت کی ہے ان کی اسی خدمت اور اخلاص کی وجہ سے دشمنوں نے ان کی شخصیت کے خلاف سازشیں کی اور لوگوں کو ان کے بارے میں شک و تردید میں مبتلا کیا اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب اور اسلام کی خدمت کرنے والی اہم شخصیات کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں یہ لوگ انقلاب کے شروع سے ہی شہید بہشتی اور ان جیسی شخصیتوں سے خوفزدہ تھے۔
واضح رہے کہ اس بزدلانہ حملہ کے بعد اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے فرمایا امریکا اور اس کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کے خدمتگزاروں کو الگ کر دیں اور ایسے افراد کو اپنے ساتھ لے کر چلیں جو ان کے لئے کام کر رہے ہوں لیکن میری نظر میں جو افراد امریکہ اور اس کے حامیوں کے لئے کام کر رہے وہ اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن ہیں ایسے افراد اپنے بزدلانہ حملوں سے اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اس انقلاب کو اللہ کی مدد حاصل ہے۔