محراب اور مسجد کی فکر میں نہیں تھے
جس زمانہ میں ایک مجتہد یا مرجع تقلید کی شخصیت کی ایک علامت یہ جانی جاتی تھی کہ کسی بڑی اور مشہور مسجد میں یا حرم سے قریب کسی جگہ یا مسجد میں نماز پڑھاتا ہو اور زیادہ سے زیادہ نماز پڑھنے والے اتے ہوں؛ جبکہ جہاں امام خمینی (رح) درس دیتے تھے، یخچال قاضی سے قریب مسجد سلماسی، درس پڑھنے والے طلاب اور افاضل سے بھری رہتی تھی لیکن امامت جماعت کے لئے کبھی محراب اور مسجد کے چکر میں نہیں رہتے تھے۔ صرف کچھ انگشت نما افراد جو خود ہی آپ کے گھر آجاتے تھے اور امام کی اقتداء میں نماز پڑھنے کی توفیق پاتے تھے۔ انہی کے ساتھ امام جماعت سے نماز پڑھتے تھے۔
حجت الاسلام و المسلمین رحیمیان