میزائل ٹیکنالوجی

میزائل ٹیکنالوجی میں خودکفیلی اور پیشرفت کا اصلی محرک جہادی امنگ ہے، جنرل حاجی زادہ

عالمی قوانین پائمال کرنیوالی امریکی رژیم شہریوں سے قانون کی پابندی کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے، عباس موسوی

میزائل ٹیکنالوجی میں خودکفیلی اور پیشرفت کا اصلی محرک جہادی امنگ ہے، جنرل حاجی زادہ

اسلام ٹائمز۔ ایرانی انقلابی گارڈز سپاہ پاسداران کی ذیلی بریگیڈ ایروسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادہ نے تہران کی ایک یونیورسٹی میں طالبعلموں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی میزائل ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور اس حوالے سے ایرانی کے خودکفیل ہو جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہادی امنگ، میزائل ٹیکنالوجی میں ایرانی پیشرفت اور خودکفیلی کی اصلی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سائنسدانوں اور ہمارے نوجوان ماہرین نے اپنے پورے اخلاص کے ساتھ اس میدان میں کام کر کے تھوڑے سے عرصے میں ہی اپنے ہدف کے عین اوپر مار کرنے والے انتہائی پیشرفتہ میزائلوں کی ٹیکنالوجی حاصل کر لی ہے۔ ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اپنے خطاب میں میزائل ٹیکنالوجی سمیت سائبروار، دفاعی سیٹیلائٹ اور دوسرے میدانوں میں پیشرفتہ ایرانی دفاعی ٹیکنالوجیز کی جانب بھی اشارہ کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو بیرونی دشمنوں کے مقابلے میں ناقابل تسخیر قرار دیا۔

 

عالمی قوانین پائمال کرنیوالی امریکی رژیم شہریوں سے قانون کی پابندی کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے، عباس موسوی

اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے حکومتی اداروں کی نسل پرستی کے خلاف امریکہ میں جاری وسیع احتجاجی مظاہروں اور ان کے خلاف امریکی حکومت کے بہیمانہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور معروف امریکی اخبار کا تراشہ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کو پائمال کرنے کی عادت رکھنے والی امریکی رژیم عام امریکی شہریوں سے قانون اور نظم و ضبط کی پابندی کی توقع کیسے رکھ سکتی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے پیغام میں امریکی صدر کے اس بیان پر کنایہ لگایا ہے جس میں عام امریکی شہریوں کو قانون اور نظم و ضبط کی پابندی کی نصیحت کے ساتھ ساتھ بڑے امریکی شہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کی دھمکی بھی جاری کی گئی تھی۔

ای میل کریں