امام خمینی(رح) کو جوانوں کی فکر اور عمل پر اعتماد تھا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے براہ راست خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کا جذبہ اسلامی تحریک سے شروع نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ پہلے سے موجود تھا۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے براہ راست خطاب میں حضرت امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کا جذبہ اسلامی تحریک کے آغاز سے شروع نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ پہلے سے موجود تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی اکتیسویں برسی کے مختلف شکل میں انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: اصل مسئلہ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ گفتگو کا مسئلہ ہے حضرت امام خمینی (رہ) ارتحال کے سالہا گزرنے کے بعد آج بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں اور ہم ان کے معنوی حضور سے مستفیض ہورہے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: حضرت امام خمینی (رہ) کے اندر تبدیلی کا جذبہ سن 1341 ہجری شمسی میں پیدا نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ جوانی سے موجود تھا۔
حضرت امام خمینی (رہ) عملی طور پر تبدیلی کے میدان میں وارد ہوگئے اور انھوں نے قم میں فقہ کے درس کے ساتھ ساتھ درس اخلاق سے بھی اپنے شاگردوں کو فیض پہنچایا اور بہترین شاگرد تربیت کئے اور عملی طور پر تبدیلی کے میدان میں وارد ہوگئے۔