حزب اللہ کی تاریکی جینت کی سالگرہ
ایران کے وزیر خارجہ اور یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے صیہونی چنگل سے جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر حزب اللہِ لبنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق محمد عبد السلام نے حزب اللہِ لبنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچیس مئی سنہ دوہزار میں صیہونی ٹولے نے استقامتی محاذ اور حزب اللہ سے منسلک ہمارے بھائیوں کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کھائی اور تمام تر حقارت کے ساتھ سرزمین مسلمین سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی حزب اللہِ لبنان کے ہاتھوں حاصل ہونے والی جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ جواد ظریف نے اپنے لبنانی ہم منصب ناسِف حِتّی اور حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے پیغامات میں لبنان کی حکومت، عوام، شہدا کے اہل خانہ اور صیہونیوں کے خلاف جنگ میں معذور ہو جانے والوں کو مبارکباد پیش کی اور انکی سلامتی و سربلندی کے لئے دعا کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے غاصب صیہونی ٹولے کے خلاف حاصل ہونے والی اس تاریخی کامیابی کو لبنانی حکومت و عوام، فوج اور استقامتی محاذ کے آپسی اتحاد کا نتیجہ قرار دیا۔
ابھی حال ہی میں صیہونی ٹولے کی مسلح افواج کے سابق سربراہ گیڈی آیزنکوٹ نے بھی برسوں کے بعد حزب اللہ کے مقابلے میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔ آیزنکوٹ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ نے اپنے ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے اسرائیلی فوج کو آشفتہ کیا اور نتیجے میں بڑی تعداد میں ہمارے فوجی مارے گئے، اس لئے جنوبی لبنان سے ہمیں پیچھے ہٹنا پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ پچیس مئی سنہ دوہزار میں غاصب صیہونی ٹولے نے اپنی تمام تر پیشرفتہ فوجی و عسکری توانائیوں کے باوجود حزب اللہ کے جوانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے جنوبی لبنان سے پسپائی اختیار کی اور اب ہر سال لبنان کے عوام اپنی اس تاریخی کامیابی کا جشن مناتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو دنیا کے دیگر ممالک کے بارے میں فیصلہ اور قضاوت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ امریکی تاریخ ظلم و بربریت اور جرم و جنایت سے بھری پڑی ہے امریکہ نے قانونی حکومتوں کو گرانے کے سلسلے میں اب تک 79 بار کودتا میں حصہ لیا ہے دنیا پر 135 جنگیں مسلط کی ہیں دنیا کے 33 ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور اس کے علاوہ امریکی تاریخ ظلم و بربریت سے بھری پڑی ہے ۔ موسوی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ دنیا کی ڈکٹیٹر اور غیر جمہوری حکومتوں کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں اس نے 79 بار قانونی حکومتوں کو ختم کرنے کے سلسلے میں کودتا کی حمیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اسانیت اور بشریت دونوں کا دشمن ملک ہے۔
موسوی نے امریکہ کو دہشت گردوں کی حامی اور دہشت گرد حکومت قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر غیر قانونی اقدامات اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ، امریکہ نے افغانستان ، پاکستان، عراق صومالیہ ، لیبیا اور یمن میں ڈرون حملوں کے ذریعہ ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل عام کیا ہے اور مذکورہ ممالک میں امریکہ نے کھلی دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے۔