نماز جمعہ کے برکات و اثرات
یہ نماز جمعہ جو ہر جگہ قائم ہو رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں اس کی کتنی برکات اور اثرات ہیں یہ نماز جمعہ لوگوں کو متحد اور بیدار کرتی ہے اگریہ نماز جمعہ نہ ہوتی تو ہمیں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا لیکن الحمد للہ اس نماز کی برکت سے ہمارے پاس سب کچھ ہے اور کچھ حاصل کرنا ابھی باقی ہے لیکن ہمیں اس بات توقع نہیں رکھنی چاہیے ایک ایسی حکومت جس کو اندرونی اور بیرونی مخالفت کا سامنا ہے اس ایک ایسے ملک کو جس میں شاہ ہزاوں خرابیاں چھوڑ گیا کو سدھار سکتی ہے آپ جانتے ہیں کہ اس ملک میں کتنے فساد اور خرابیاں تھیں جن کو اچھائیوں میں بدلنا کسی ایک کی طاقت نہیں ہے بلکہ اس ملک سدھارنے کے لئے ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہو گی اور اس ملک کو جنت میں تبدیل کرن ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 24 فروردین 1361 کو تہران میں آذربایجان کے ائمہ جمعہ سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ یہ نماز جمعہ جو ہر جگہ قائم ہو رہی ہے آپ دیکھ رہے ہیں اس کی کتنی برکات اور اثرات ہیں یہ نماز جمعہ لوگوں کو متحد اور بیدار کرتی ہے اگریہ نماز جمعہ نہ ہوتی تو ہمیں بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا لیکن الحمد للہ اس نماز کی برکت سے ہمارے پاس سب کچھ ہے اور کچھ حاصل کرنا ابھی باقی ہے لیکن ہمیں اس بات توقع نہیں رکھنی چاہیے ایک ایسی حکومت جس کو اندرونی اور بیرونی مخالفت کا سامنا ہے اس ایک ایسے ملک کو جس میں شاہ ہزاوں خرابیاں چھوڑ گیا کو سدھار سکتی ہے آپ جانتے ہیں کہ اس ملک میں کتنے فساد اور خرابیاں تھیں جن کو اچھائیوں میں بدلنا کسی ایک کی طاقت نہیں ہے بلکہ اس ملک سدھارنے کے لئے ہم سب کو مل کر محنت کرنی ہو گی اور اس ملک کو جنت میں تبدیل کرن ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ میں مطمئن ہوں کہ یہ افراد جو پارلیمنٹ میں بیٹھیں ہیں یہ افراد جو اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ میں کام کررہے ہیں یا اسلامی انقلاب کے دوسرے اداروں میں کام کرنے والے یہ سب اللہ کے لئے کام کر رہے ہیں یہ سب اسلام کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں البتہ یہ سب اپنی طاقت اور قوت کے حساب سے کام کریں گے یہ اپنی طاقت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں کرسکتے ہمیں اس عدلیہ کو بدلنے کے لئے ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے جس میں اسلامی انقلاب سے پہلے رشوت خوری تھی جہاں انصاف کی جگہ لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا تھا جس میں جج کی کرسی پر ایک شرابی شخص بیٹھ کر ظالموں کی حمایت کرتا تھا اور مظلوموں کے حق میں جھوٹے اور نا عادلانہ فیصلے سناتے تھے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے تفرقہ اور اختلاف کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اختلاف اور تفرقہ ہر تحریک کو کمزور بنا دیتا جس ہماری عوام کے درمیان اختلاف ہوا یا حکومت اور عوام میں اختلاف ہو جاے یا علماء اور عام انسانوں کے درمیان کوئی تفرقہ پیدا ہو جاے تو ہمارے اور اس انقلاب کے دشمن ہمارے درمیان نفوذ کرسکتے ہیں لیکن جب تک ہماری قوم متحد ہے ہمارے علماء متحد ہیں تب تک دنیا کی کوئی بھی طاقت ہمارے کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔