سننے کے لئے تیار نہیں
حضرت امام خمینی (رح) اوامر الہی میں غفلت سے بہت زیادہ پریشان ہوتے تھے اس سے زیادہ کسی امر سے پریشان نہیں ہوتے بالخصوص جب کوئی آپ کے سامنے کسی شخص کی غیبت یا بزرگان دین کی توہین کرنے کا قصد کرتا تھا۔
ایک دن میں خود موجود تھ اور ایک شخص نے علماء اور مراجع کی نسبت کوئی بات کہی جس میں توہین کی بو آرہی تھی۔ امام نے اسے زبردست طریقہ سے ڈانٹا اور اس پر غصہ ہوئے جبکہ کہنے والا امام کا مخلص اور چاہنے والا تھا۔ آپ فریضہ الہی کی ادائیگی میں افراد کا کبھی لحاظ نہیں کرتے تھے۔ اگر آپ کے قریبی ترین افراد بھی آپ کے سامنے کوئی خبر حاصل کرنا چاہتے تھے جس میں غیبت یا توہین کا پہلو ہوتا تھا تو کسی میں جرات نہیں ہوتی تھی؛ کیونکہ امام فرماتے تھے میں اس طرح کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوں۔
آیت اللہ توسلی