میں درخواست نہیں کروں گا

میں درخواست نہیں کروں گا

میں درخواست نہیں کروں گا

امام خمینی (رح) مسلسل دشمنوں کے خملوں کی آماجگاہ تھے۔ اور تن تنہا ان حرکتوں کا مقابلہ کرتے رہے۔ ہم ظلم اور ظالموں اور ستم و ستمگروں کی نسبت اور عراق کی بعثی حکومت کے کفر کی نسبت مختلف مرحلوں اور مقامات پر گواہ ہیں۔ انہی مواقع میں سے ایک موقع یہ تھا کہ مرحوم آیت اللہ حکیم بعثی حکومت پر اعتراض کرنے کے لئے بغداد گئے۔ پورے عراق سے مسلمان اور شیعہ آپ کی زیارت کو گروہ گروہ کرکے آگئے۔ یہ خود ہی بعثی حکومت نے آیت اللہ حکیم کے گھر پر حملہ کردیا اور اس جگہ کا محاصرہ کیا اور گھر کا دروازہ بند کردیا اور جو لوگ وہاں جاتے تھے انھیں گرفتار کرلیتے تھے۔ نتیجتا آیت اللہ حکیم ناراض ہوکر کوفہ چلے گئے۔

ای میل کریں