میرا نام نہ لیا جائے
اس سے قبل کے امام خمینی (رح) کو جلاوطن کیا جائے، تہران میں ایک بڑے کارخانہ کا مالک نے ایک مسجد بنائی اور امام سے اس مسجد میں امامت کرنے کی درخواست کی کہ آپ لوگوں کو وعظ و نصیحت اور ہدایت کرنے کے لئے مبلغ بھیجیں۔ امام نے بڑی مشکل سے یہ بات قبول کی لیکن ایک عالم کو معین کرنے کے بعد اسے بھیجتے وقت کہا: تبلیغ اور ارشاد و ہدایت کے بعد تمہارا فریضہ یہ ہے کہ دو موضوع کو فراموش نہ کرنا۔ پہلی بات کہ اس مسجد میں میرا نام نہ لیا جائے اور دوسرے یہ کہ مسجد بنانے والے سے تمہارا رویہ اس طرح ہو کہ وہ خیال نہ کرے کہ تم اس کے مال و دولت پر نظر گڑائے ہوئے ہو۔
آیت اللہ حسن صانعی