میں غریب ہوں اس بات کا خیال رکھیں
راوی: ڈاکٹر حسن حبیبی
ڈاکٹر حسن حبیبی اہنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں امام خمینی(رح) اس بات کی تاکید کرتے تھے کہ چھوٹا سا چھوٹا خرچ بھی حساب سے کرنا چاہیے میں بھی ان کے حکم کے مطابق کام کرتا تھا اسی وجہ سے امام (رہ) بھی کافی خوشحال تھے جب نوفل لوشاتو میں ایک نئی جگہ جانے لگے تو حاج احمد نے کہا کہ امام (رہ) نے فرمایا کہ خرچ میں دقت کریں اور ہر چیز کو ضرور لکھیں تو میں نے عرض کیا کہ بے فکر رہیں ہم ائیر پورٹ سے شہر تک کے سفر میں ہونے والے خرچ کا بھی حساب رکھتے ہیں ہم کوشش کریں گے اس معاملہ میں کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو نوفل لوشاتو میں امام (رہ) بڑی سادگی سے زندگی بسر کی امام (رہ) وہاں بھی ہمیشہ کی طرح اس بات کی تاکید فرماتے تھے کہ خیال رکھیں کہ ایک روپیہ بھی اضافی خرچ نہ کریں میں غریب ہوں خیال کریں کہ کہیں اسراف نہ ہو۔