عوام کے نام امام خمینی(رح) کا آخری پیغام
امام خمینی(رح) نے ایک فروردین 1368 ہجری شمسی کو اپنے ایک پغام میں عید نوروز کی مبارک بادی دی اور نئے سال کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا امام (رہ) نے نوروز کے اس پیغام میں فرمایا کہ حول حال الی احسن الحال کا مطلب یہ ہیکہ ہم اس نئے سال میں اپنی روح میں تبدیلی لائیں یعنی حقیقی طور پر ہمارے ایمان میں تحول ہونا چاہیے ہمارے نفس میں تبدیلی ہونی چاہیے جس طرح ہم عید کے موقع پر اپنے ظاہری جسم کو خوبصورت بناتے ہیں اسی طرح ہمیں اس نئے سال میں بھی اپنے نفس کو بھی خوبصورت بنانا ہوگا ہمیں اپنے کو برائیوں سے پاک کرنا ہو گا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے ایک فروردین 1368 ہجری شمسی کو اپنے آخری پیغام میں میں عید نوروز کی مبارک بادی دی اور نئے سال کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا امام (رہ) نے نوروز کے اس پیغام میں فرمایا کہ حول حال الی احسن الحال کا مطلب یہ ہیکہ ہم اس نئے سال میں اپنی روح میں تبدیلی لائیں یعنی حقیقی طور پر ہمارے ایمان میں تحول ہونا چاہیے ہمارے نفس میں تبدیلی ہونی چاہیے جس طرح ہم عید کے موقع پر اپنے ظاہری جسم کو خوبصورت بناتے ہیں اسی طرح ہمیں اس نئے سال میں بھی اپنے نفس کو بھی خوبصورت بنانا ہوگا ہمیں اپنے نفس کو برائیوں سے پاک کرنا ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے انبیاء علیھم السلام کی سیرت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ انبیاء علیھم السالم کا ہر کام اللہ کے لئے تھا ان کی جنگ بھی اللہ کے لئے تھی ار ان کی صلح بھی اللہ کے لئے تھی کسی بھی پیغمبر نے جنگ نہیں کی مگر اللہ کے لئے اور کسی بھی نبی صلح نہیں کی مگر اللہ کی رضا کے کے لئے انہوں نے فرمایا کہ اس سال نوروز کی عید دو عیدوں کے درمیان واقع ہوئی ہے ایک عید امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی عید ہے جنہوں نے صدر اسلام کے لے کر آخری زمانے تک اسلام کو زندہ کیا اور دوسری عید امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت کی عید ہے جو ہمیشہ کے لئے اسلام کو زندہ کریں گے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مجھے امید ہیکہ ہماری قوم اس سال سیرت انبیاء علیھم السلام کے مطابق عمل کرے گی اور اپنی ہوای نفس پر کنٹرول کرے گی انسان کو اس ہوای نفس سے نجات کے لئے ریاضت کی ضرورت ہے میں خود آج تک یہ کام نہیں کر سکا لیکن مجھے امید ہیکہ ایرانی عوام اور دنیا کے پورے مسلمان اپنے اندر ایک نئی تبدیلی لائیں گے اور اس نئے سال میں اللہ تعالی کی رضا کے لئے کام کریں گے خداعنف کریم آپ سب کو اللہ کی راہ میں مجاہدت کرنے کی توفیق دے اور تمام مسلمانوں کو عالمی کفر کے مقابلے میں متحد بنائے۔