محرومین کی طرف توجہ

محرومین کی طرف توجہ

محرومین کی طرف توجہ

راوی:مصطفی کفاش زادہ

مسطفی کفاش زادہ اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جب بھی مومنین امام خمینی(رح) کو افطار کی دعوت دیتے تھے تو وہ اسلامی سنت کے مطابق شرکت کرتے تھے قم میں ایک شخس تھا وہ ہر سال ماہ مبارک رمضان میں امام (رہ) کی دعوت کرتا تھا اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی اس شخص نے ماہ رمضان میں افطار کا پروگرام رکھا تھا اور امام (رہ) کو بھی دعوت دی امام (رہ) نے نماز مغربین کے بعد اس دعوت میں شرکت کی لیکن جیسے ہی کمرے میں داخل ہوے تو وہان پہلے سے دسترخوان لگ چکا تھا ور کچھ لوگ دسترخوان پر بھی بیٹھے تھے امام (رہ) نے سلام کیا اور کچھ دیر رکنے کے بعد واپس چلے آئے میزبان کافی پریسان ہو گئے اور امام (رہ) سے پوچھنے لگے آغا کیا بات ہے کیون واپس جا رہے ہیں یہ وہی دعوت اور وہی لوگ ہیں جو ہر سال یہاں آتے ہیں آج آپ کی نظر کیوں بدل رہی ہیں تو امام (رہ) نے جواب میں فرمایا کہ ہر سال اسلامی حکومت نہیں تھی اور ہماری کوئی اتنی بڑی ذمہ داری بھی نہیں تھی اس وقت غریبوں کی حالت نا مناسب ہے لہذا میں اس طرح کے دسترخوان پر بیٹھنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

ای میل کریں