تکبر اور غرور شکست کا سبب بنتا ہے
میرے متعلق جو بھی مبالغہ آرائی کی جاتی ہے میں اسے نہیں مانتا میں آپ کی طرح ایک خادم ہوں یہاں کوئی رہبری اور غیر رھبری کا معاملہ نہیں ہے یہاں ایک تحریک ہے جس میں سب برابر ہیں میرے بارے میں اس طرح غلو کرنا اچھا نہیں لگتا، کسی کی موجودگی میں اس کی اتنی تعریف نہیں کرنا چاہیے ممکن ہے اسے اس تعریف سے یقین ہو جاے اور اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جاے مجھے امید ہیکہ آئندہ سبھی اس بات کا خیال رکھیں گے ہماری تحریک ایک مقدس اور عالی تحریک تھی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اس تحریک نے بہت کم عرصے میں شاہ جیسے منحوس شخص کا تختہ الٹ دیا لیکن ہمیں اس بات پر تکبر نہیں کرنا چاہیے تکبر شکت اور سرنگونی کا سبب بنتا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے (11اسفند 1357) کو قم مدرسہ فیضیہ میں طلاب کے نمائندوں اور مختلف طبقوں کے افراد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران حاضرین میں سے ایک شخص کی باتوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوے فرمایا کہ میرے متعلق جو بھی مبالغہ آرائی کی جاتی ہے میں اسے نہیں مانتا میں آپ کی طرح ایک خادم ہوں یہاں کوئی رہبری اور غیر رھبری کا معاملہ نہیں ہے یہاں ایک تحریک ہے جس میں سب برابر ہیں میرے بارے میں اس طرح غلو کرنا اچھا نہیں لگتا، کسی کی موجودگی میں اس کی اتنی تعریف نہیں کرنا چاہیے ممکن ہے اسے اس تعریف سے یقین ہو جاے اور اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہو جاے مجھے امید ہیکہ آئندہ سبھی اس بات کا خیال رکھیں گے ہماری تحریک ایک مقدس اور عالی تحریک تھی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اس تحریک نے بہت کم عرصے میں شاہ جیسے منحوس شخص کا تختہ الٹ دیا لیکن ہمیں اس بات پر تکبر نہیں کرنا چاہیے تکبر شکت اور سرنگونی کا سبب بنتا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اسلامی تحریک کے آغاز کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ میں جب دیکھ رہا تھا یہ تحریک عام ہو رہی ہے اور قوم کے ہر طبقے کے لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں اور ماں کی گود میں دودہ پینے والے بچے دودہ چھوڑ کر نعرے لگا رہے تھے ہماری یہ تحریک کسی ایک خاص طبقے سے نہ مخصوص تھی اور نہ ہو گی اور مجھے وہ وقت بھی یاد ہے کہ جب امریکہ ارو دنیا کی دوسری سپر طاقتیں ہم کو دھمکا رہیں تھیں اور مجھے ایران آنے سے روک رہیں تھیں لیکن الحمد للہ ان کی ہر سازش ناکام ہو گئی۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اندرونی اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ تاریخ گواہ ہیکہ اختلافات سے ہمیشہ تحریکیں کمزور ہوئی ہیں اختلاف ہی تحریکوں کی شکست کا سبب بنا ہے لہذا اگر ہم بھی متفرق ہو جائیں گے تو اسلام کو شکست ہو جائے گی ہم سب کا دین ایک ہے ہم سب کا ہدف ایک ہے یہ اختلاف اور تفرقہ شیطان کا کام ہے ہمیں اپنی اس تحریک کو شیطان سے بچانا ہو گا۔