شہید رجائی اور بنی صدر کے درمیان امام (رہ) کی ثالثی
راوی:شہید رجائی
شید رجائی اور بنی صدر کے درمیان کچھ وزراء کی تقرری کی وجہ سے اختلاف پیدا ہو گیا تھا جس کی جناب موسوی اردبیلی اور مھدوی کنی نے امام خمینی(رح) کو اطلاع دی۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے طابق شہید رجائی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ کچھ وزراۓ کی تقرری کو لے کر وزیر اعظم شہید رجائی اور ملک کے صدر بنی صدر کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا تھا جس کی جناب موسوی اردبیلی اور مھدوی کنی نے امام خمینی(رح) کو اطلاع دی جس کے بعد امام خمینی(رح) نے فرمایا کہ میں اس میں مداخلت نہیں کروں گا خود بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کریں۔