انسانی حقوق کو کون پائمال کر رہا پے؟
انسانی حقوق کا دعوٰی کرنے والے ممالک بہت زیادہ ہیں لیکن کیا یہ سارے ممالک عملی طور پر خود بھی انسانی حقوق کی رعایت کرتے ہیں امریکا بھی خود کو انسانی حقوق کا طرفدار بتا رہا ہے لیکن کیا وہ انسانی حقوق کی رعایت کرتا ہے کیا ایران میں پہلوی حکام انسانی حقوق کی رعایت کرتے تھے جو امریکہ اور برتانیا ان کی حمایت کر رہے تھے جن ممالک نے صہیونیزم نظام کو ایرانی قوم پر مسلط کیا تھا اور ایرانی قوم کی مرضی کے بغیر ایک ظالم اور جابر حاکم کو ان پر مسلط کیا ہوا تھا کیا یہ انسانی حقوق کی رعایت ہو رہی تھی کیا وہ نہیں دیکھ رہے تھے کہ انہوں نے اسلام اور ملسمانوں کے ساتھ کیا کیا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے 29 بھمن 1359 کو تہران میں شہداء کے لواحقین سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ انسانی حقوق کا دعوٰی کرنے والے ممالک بہت زیادہ ہیں لیکن کیا یہ سارے ممالک عملی طور پر خود بھی انسانی حقوق کی رعایت کرتے ہیں امریکا بھی خود کو انسانی حقوق کا طرفدار بتا رہا ہے لیکن کیا وہ انسانی حقوق کی رعایت کرتا ہے کیا ایران میں پہلوی حکام انسانی حقوق کی رعایت کرتے تھے جو امریکہ اور برتانیا ان کی حمایت کر رہے تھے جن ممالک نے صہیونیزم نظام کو ایرانی قوم پر مسلط کیا تھا اور ایرانی قوم کی مرضی کے بغیر ایک ظالم اور جابر حاکم کو ان پر مسلط کیا ہوا تھا کیا یہ انسانی حقوق کی رعایت ہو رہی تھی کیا وہ نہیں دیکھ رہے تھے کہ انہوں نے اسلام اور ملسمانوں کے ساتھ کیا کیا آج جو کچھ لبنان اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے کیا انسانی حقوق کی ادایئگی ہے آج جس طرح امریکا انسانی حقوق کو پائمال کر رہا ہے شاید ہی کوئی دوسرا ملک اس قدر انسانی حقوق کو اپنے پاوں تلے روند رہا ہو۔
اسلامی تحریک کے راہنما حضرت امام خمینی(رح) نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ اسلامی ممالک کو خود اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں سوچنا ہو گا آج اسلامی ممالک کی تعداد کم نہیں ان ممالک کو خود ہی اسلام اور مسلمانوں کے مستقبل کی بارے متحد ہو کر فکر کرنی ہو گی آج اپنے آپ کو مسلمان کہنے والے فلسطین اور لبنان میں اسرائیل کے غیر قانونی تجاوز کا تماشا دیکھ رہے ہیں اس وقت پوری دنیا کے مسلمان سپر طاقتوں کے سامنے دبے ہوے ہیں لیکن اسلامی ممالک تماشا دیکھ رہے ہیں اسلام ملک کا مطلب یہ ہیکہ ایک اسلامی حکومت قائم کی جاے جو ظلم اور ظالم کے خلاف بولنے کی ہمت رکھتی ہو ہمیں یہ نہیں دیکھنا چاہیے ملکی مفادات کس میں بلکہ ہمیں اسلام کے مفادات کو دیکھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ عراق کی بعثی حکومت نے ایک اسلامی ملک پر حملہ کیا اور پوری دنیا اس کو دیکھ کر خاموش رہی کی بعثی حکومت اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ حق و باطل کی جنگ تھی ہمارے جوانوں نے حق کی راہ میں شہادت کا مقام پایا ہے۔