اسلامی انقلاب کی کامیابی میں خواتین نے مردوں سے زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے:امام خمینی(رہ)
اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چالیس سال گزر چکے ہیں یہ ایک ایسا انقلاب تھا جس کی ماہیت اسلامی تھی دنیا میں اس انقلاب کی مثال نہیں ملتی اس انقلاب کی خاص بات یہ تھی کہ اس انقلاب میں جس طرح مردوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح عورتوں نے بھی اس انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن انقلاب کی کامیابی میں عورتوں کے کردار کو بہت کم بیان کیا گیا ہے جبکہ عروتوں کا کردار بھی اگر مردوں سے زیادہ نہیں تھا تو ان سے کم بھی نہیں تھا حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں شاہ نے عورتوں اور علماء پر بہت ظلم کئے ہیں ان دو گروہوں پر شاہ کے زمانے میں دوسروں سے زیادہ ظلم ہوا ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے ان اشخاص میں سے جنہوں نے شاہ کا زمانہ درک کیا تھا وہ اپنے ایک بیان میں فرماتے ہیں کہ شاہ کے دور میں علماء اور عورتوں پر بہت ظلم ہوے ہیں اور انہی دو طبقوں نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے امام(رہ) فرماتے ہیں شاہ کے دور میں دو طبقوں کو دوسروں سے زیادہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ایک عورتوں کا طبقہ اور دوسرا علماء کا طبقہ ہے جس پر شاہ نے بہت ظلم کئے تھے عورتوں کو عورت ہونے کی وجہ سے ستایا جا رہا تھا اگر عورتیں اسلامی قوانین کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتی تھیں تو زبر دستی ان کے سر سے زبردستی چادر اتار لی جاتی تھی اسی طرح علماء کو بھی حق بیانی سے روکا گیا اور حق بیانی پر انھیں جیل میں بند کر دیا گیا
اسلامی تحریک کے راہنما اسلامی انقلاب کی کامیابی میں عورتوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ جس تحریک کو ہماری قوم نے شروع کیا تو آپ سب نے دیکھا کہ اس تحریک میں کس طرح عورتیں سب سے آگے تھیں عورتیں مردوں سے زیادہ اپنا کردار ادا کر رہیں تھیں یہی عورتیں تھیں جنہوں نے سڑکوں پر اتر کر ٹنکوں کے سامنے کھڑے ہو کر شاہ کے خلاف مظاہرے کئے یہی عورتیں تھیں جنہوں نے مردوں کی حوصلہ افزائی کی تھی اوران کی صہیونیزم نظام کے خلاف تحریک چلانے پرہمراہی کی اس انقلاب میں ہماری ان ماں بہنوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چالیس سال گزر چکے ہیں یہ ایک ایسا انقلاب تھا جس کی ماہیت اسلامی تھی دنیا میں اس انقلاب کی مثال نہیں ملتی اس انقلاب کی خاص بات یہ تھی کہ اس انقلاب میں جس طرح مردوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح عورتوں نے بھی اس انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن انقلاب کی کامیابی میں عورتوں کے کردار کو بہت کم بیان کیا گیا ہے جبکہ عروتوں کا کردار بھی اگر مردوں سے زیادہ نہیں تھا تو ان سے کم بھی نہیں تھا حضرت امام خمینی(رح) فرماتے ہیں شاہ نے عورتوں اور علماء پر بہت ظلم کئے ہیں ان دو طبقوں پر شاہ کے زمانے میں دوسروں سے زیادہ ظلم ہوا ہے