امام خمینی(رح) کس طرح بوڑھے کا سہارا بنے؟
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین احمد رحمت
حجۃ الاسلام والمسلمین احمد رحمت اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دن ہم امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر میں مشرف تھے تو امام (رہ) نے سر کی طرف والی زیارت پڑھی اور اس کے بعد حضرت کے پاوں مبارک کی طرف آگئے آپ وہاں پر جناب علی اکبر علیہ السلام کی زیارت پڑھتے تھے اچانک ایرانیوں کو حرم میں امام خمینی(رح) کی موجودگی کی خبر لگ گئی تو انہوں نے صلوات پڑھنا اور امام کے ہاتھ کو چومنے کے لئے جمع ہونے لگے میں بھی وہیں تھا اور حالات پر نظر رکھے ہوے تھا لوگوں کے دباو کی وجہ سے ایک بوڑھا شخص نیچے گر گیا تو امام (رہ) نے فورا نیچے جھک کر اس بوڑھے شخص کو سہارا دے کر کھڑا کیا اور بڑے شفیقانہ انداز میں ان کے ساتھ نوازش کر کے وہاں سے گزر گئے۔