دیوان حضرت امام خمینی (رح)

سخن دل

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

سخن دل

دیوان حضرت امام خمینی (رح)


وہ عاشق جمال ہے عیاں  ہے اس کے رنگ سے

وہ بے نیاز دل ہے، لگ رہا ہے قلب تنگ سے

وہ نرم ہو نہ پائے گا کسی کی نرم بات سے

یہ بات آشکار ہے اسی کے قلب سنگ سے

کبھی بھی دوست باب صلح سے نہ باہر آئے گا

سمجھ گئے ہم آج اس کی ہر ادائے جنگ سے

بتا رہا ہے روئے سرخ پی ہے اس نے آج مے

وہ مست ہے یہ لگ رہا ہے دیدہ قشنگ سے

وہ آج رات قتل عاشقاں  کا عزم ہے کیے

نہ مجھ سے پوچھئے، یہ پوچھ لیجئے خدنگ سے

نہیں  عیاں  کرے گا ''ہندی'' اس کے راز عشق کو

میں  کیا کروں ، یہ راز خود عیاں  ہے اس کے رنگ سے

ای میل کریں