علامہ ابن علی واعظ
شیطاں کا راج
ہر شعبہ حیات پہ شیطاں کا راج تھا
ارباب فکر و فہم کو اک اختلاج تھا
ہر گز نہ اعتدال پہ کوئی مزاج تھا
عالم تھا یاس کا کہ مرض لاعلاج تھا
ناگاہ قم کی سمت سے شور جرس اٹھا
اس درمیاں میں ایک مسیحا نفس اٹھا