کتاب فروخت کرنے والوں سے بات کریں
امام خمینی (رح) معمول کے خلاف توضیح المسائل چھاپنے کے لئے بیت المال اور رقومات شرعیہ سے اجازت نہیں دیتے تھے اور نہ مفت میں تقسیم کرنے کی اجازت دیتے تھے۔ بطور مثال میری والدہ محترمہ سن 1963ء امام کی خدمت میں گئیں اور مقلدین کی کثرت اور اس کی ضرورت جیسے مسائل بیان کرکے توضیح المسائل چھاپنے کی اجازت دینے پر راغب کرنے کی کوشش کی۔ لیکن امام نے بلاتکلف اور صاف لفظوں میں کہا کہ یہ کسی کتابفروشی کے حوالہ کیا جائے۔
حجت الاسلام و المسلمین رحیمیان