اس سیدانی کا خیال رکھو
مجھے کسی ایک دوست کے ذریعہ یہ افتخار حاصل ہوا کہ امام نے میرے عقد ازدواج کا خطبہ پڑھا۔ جب میں اپنی زوجہ اور سسر کے ساتھ امام کے گھر گیا تو معمول کے مطابق امام نے لڑکی کی وکالت قبول کی اور آقائے توسلی ناچیز کی طرف سے وکیل ہوئے۔ جب خطبہ عقد پڑھا جا چکا اور میں امام کا ہاتھ پکڑ چوم رہا تھا کہ امام نے میری زوجہ کو مخاطب کردیا: ان کی خواہش کا خیال رکھنا اس کے بعد میری طرف مخاطب ہوئے اور کہا: اس سیدانی کا خیال رکھنا۔ ہم تو امام کے نورانی اور بشاش چہرہ کی زیارت میں محو تھے۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ ان کو کہاں سے معلوم ہوگیا کہ میری زوجہ سیدانی ہے۔
مہندس سید محمد آقائی