امریکی ايئر بیس پر سپاہ اسلام کے جوابی حملے کا دن، یوم اللہ ہے

امریکی ايئر بیس پر سپاہ اسلام کے جوابی حملے کا دن، یوم اللہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جس دن سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے اور جس دن ایران کے لاکھوں لوگوں نے شہید قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کی وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے اور جس دن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کی دہشتگرد فوج کو پختہ جواب دیتے ہوے عراق میں امریکی ایئر بیس پرحملہ کیا وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جس دن سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کو شہید کیا گیا وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے اور جس دن ایران اور دوسرے ممالک  کے لاکھوں لوگوں نے شہید قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت  کرے کے ایک عالمی  تشیع جنازہ کی وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے اور جس دن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکہ کی دہشتگرد فوج کو پختہ جواب دیتے ہوے عراق میں امریکی ایئر بیس پرحملہ کیا وہ دن بھی ایام اللہ میں سے ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایام اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ایام اللہ کی اہمیت قرآن مجید میں بیان کی گئی ہے، حضرت موسی کو حکم دیا گیا کہ وہ ایام اللہ کو عوام کے سامنے بیان کریں وہ دن بھی ایام اللہ میں ہے جس دن لوگ ظالم اور ستمگر طاقتوں سے نجات پائیں۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں فرمایا کہ گذشتہ دوہفتے ایرانی قوم پر کافی سخت گزرے ہیں ان دو ہفتوں میں ہمارے لئے کچھ اچھی خبریں تھیں اور کچھ بری لیکن الحمد للہ ایرانی قوم ایک ایسی قوم ہے جس نے کئی سالوں تک دشمن کے خلاف مزاحمتی جنگ لڑی ہے اس وقت بھی برتانیا ، جرمن اور فرانس نے صدام حسین کی مدد کی تھی جرمن نے صدام حسین کو ایران کے مختلف شہروں کو نشانہ بناے کے لئے کیمیائی ہتھیار دئے تھے۔

حضرت آیۃ اللہ العطمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے پختہ رد عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ پوری دنیا نے دیکھا کہ ایک قوم کی طاقت میں اتنا جذبہ پایا جاتا ہیکہ وہ دنیا کی ایک متکبر سپر طاقت کو اس طرح طمانچہ مارے یہ سب اللہ کی طاقت کی نشانیاں ہیں اور یہ دن ایام اللہ میں سے ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا نے امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے سب سے بڑے کمانڈر کو شہید کیا ہے۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے منافقین کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ دنیا خود فیصلہ کرے  کون لوگ ایرانی ہیں کیا وہ چند افراد ایرانی جو رات کے اندھیرے میں شہید کی تصویر کی بے حرمتی کرتے ہیں یا وہ کروڑوں لوگ ایرانی ہیں جو شہید قاسم سلیمانی کے تشیع جنازہ میں امریکہ مردہ کے نعرہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

ای میل کریں