سپاہ پاسدران پر حملہ کرنے والے ضد انقلاب ہیں:رہبر کبیر انقلاب اسلامی
میرے دوستو،میرے بھائیو، اور میری قوم کے جوانوں ابھی ابھی مجھے اس بات کی خبر موصول ہوئی ہیکہ اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب کے خلاف ایک سازش کر رہے ہیں لہذا یہ خبر آپ تک پہنچانی ضروری تھی تانکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکیں اسلامی انقلاب کے دشمن انقلاب کے نام پر ایرانی فوج پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد ایران میں داخل ہو چکے ہیں جو ایرانی عوام کے سامنے ایران کی ہمدردی کریں گے اور اس کے بعد یہی لوگ اسلامی انقلاب کی فوج پر حملہ ور بھی ہوں گے ہماری قوم کو ایسے افراد کو پہچان کر ان سے دوری اختیار کرنی ہو گی اسلامی انقلاب کے دشمن ہمدردی اور دوستی کا نقاب پہن کر اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی سازش میں لگے ہوے ہیں لہذا ایسے موقع پر ہمیں اپنی فوج کا دفاع کرنا ہو گا اور دشمن کو اس کی ناپاک سازش میں ناکام بنانا ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ کشھ افراد ایرانی قوم کے نام پر ایرانی فوج پر حملہ کرنا چاہتے ہیں فرمایا میرے دوستو،میرے بھائیو، اور میری قوم کے جوانوں ابھی ابھی مجھے اس بات کی خبر موصول ہوئی ہیکہ اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب کے خلاف ایک سازش کر رہے ہیں لہذا یہ خبر آپ تک پہنچانی ضروری تھی تانکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان ہمیشہ کی طرح اس بار دشمن کی سازش کو ناکام بنا سکیں اسلامی انقلاب کے دشمن انقلاب کے نام پر ایرانی فوج پر حملہ کرنا چاہتے ہیں ایسے افراد ایران میں داخل ہو چکے ہیں جو ایرانی عوام کے سامنے ایران کی ہمدردی کریں گے اور اس کے بعد یہی لوگ اسلامی انقلاب کی فوج پر حملہ ور بھی ہوں گے ہماری قوم کو ایسے افراد کو پہچان کر ان سے دوری اختیار کرنی ہو گی اسلامی انقلاب کے دشمن ہمدردی اور دوستی کا نقاب پہن کر اسلامی انقلاب کو نقصان پہنچانے کی سازش میں لگے ہوے ہیں لہذا ایسے موقع پر ہمیں اپنی فوج کا دفاع کرنا ہو گا اور دشمن کو اس کی ناپاک سازش میں ناکام بنانا ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے ایرانی عوام کو فوج کے دفاع کی تاکید کرتے ہوے فرمایا میں ایران کی عوام اور تمام گروہوں کو خبردار کر رہا ہوں کہ اس وقت اسلامی انقلاب کے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہماری شرعی ذمہ داری ہے ہمیں بہادری اور عقلمندی سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے عوام میں سے ہر ایک پر لازم ہیکہ ایرانی فوج سے اچھے اخلاق سے پیش آے اور اگر کوئی ان پر حملہ یا انھیں خراب کرنے کا قصد کرتا ہے تو سب کو اپنی فوج کا دفاع کرنا چاہیے اس وقت ملک میں اس انقلاب کے خاتمے کے لئے حالات بنائیں جارہے ہیں ایسا نہیں ہیکہ شاہ کے ایران چھوڑنے سے ہماری ساری مشکلات حل ہو چکی ہیں بلکہ شاہ کے جانے کے بعد ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور اس سے پہلے ہمیں اپنے دشمن کا پتہ تھا لیکن اب دشمن دوست کے حلیے میں ہم پر وار کرنا چاہتا ہے۔