ٹھیک ہے میں جارہا ہوں
میری امام سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں نے شادی کی تھی اور میرے بچہ 9/ ماہ کا تھا۔ میں اس سے پہلے امام کی زیارت اور ملاقات سے محروم تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ حاج احمد آقا پر باہر جانے کی پابندی تھی۔ آخر کار کامیاب ہوبھی گیا وہ بھی لبنان اور شام کے راستہ سے عراق جاکر ان کی زیارت کروں۔ میں نے پہلی بار امام سے ملاقات اور احمد آقا نے بھی چند برسوں سے امام کو دیکھا نہیں تھا۔ جب ہم لوگ نجف پہونچے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو دروازہ خود آپ ہی نے کھولا کیونکہ دوسرے لوگ سورہے تھے صرف امام بیدار تھے۔ آذان صبح میں 1/ گھنٹہ بچا تھا۔ یقینا یہ ملاقات وہ بھی چند برسوں بعد بہت ہی مسرت بخش تھی کیونکہ آپ نے بہت ہی مسرت بخش تھی کیونکہ آپ نے بہت ہی محبت آمیز اور دل انگیز طریقہ اس درجہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا وہ چند منٹوں بعد چلا گیا؟ میں نے احمد آقا سے پوچھا: "آقا کہاں جارہے ہیں؟"انہوں نے کہا: "آقا کی نماز شب کا وقت ہے" میں سمجھ گیا کہ امام نماز شب کی لذت کا کسی چیز سے سودا نہیں کرسکتے۔
آپ کی بہو فاطمہ طباطبائی