اپنی قدر پہچانو

اپنی قدر پہچانو

امام کی آخری بیماری سے پہلے ایک پاسدار امام کے کمرہ کی پشت پر سوتا تھا

اپنی قدر پہچانو

امام کی آخری بیماری سے پہلے ایک پاسدار امام کے کمرہ کی پشت پر سوتا تھا۔ میں نے ایک دن اس سے سوال کیا کہ تم مدتوں سے راتوں کو امام کے محافظ ہو تم امام کے بارے میں کچھ جانتے ہو؟ اس نے کہا: ہاں، امام راتوں کو عام طور پر آذان صبح سے دوگھنٹہ پہلے بیدار ہوجاتے تھے۔ ایک رات متوجہ ہوا کہ امام بلند آواز سے گریہ کررہے ہیں۔ میں بھی متاثر ہوا اور گریہ کرنے لگا۔ جب آپ تجدید وضو کے لئے باہر آئے تو میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: فلانی جب تک جوان ہو اپنی قدر پہچانو اور خدا کی عبادت کرو۔ عبادت کی لذت جوانی میں ہے، کیونکہ انسان جب بوڑھا ہوجاتا ہے تو اس کا دل چاہتا ہے کہ وہ عبادت کرے لیکن اس میں وہ حوصلہ اور توانائی نہیں رہ جاتی۔

آیت اللہ توسلی

ای میل کریں