امام خمینی (رح) کے شبانہ گریہ سے بیدار ہوا
امام خمینی (رح) آذان صبح سے ایک گھنٹہ پہلے بیدار ہوجاتے تھے اور خدا سے راز و نیاز کرتے تھے۔ شعبان کے مہینہ میں ایک شب امام کے پاس سویا ہوا تھا اور امام کے گریہ سے بیدار ہوگیا۔ میرا بدن بید کی طرح لرزنے لگا۔ میں گواہ ہوں کہ حضرت امام دعا اور مناجات شعبانیہ کس طرح پڑھتے تھے اور خدا کی بارگاہ میں نالہ کرتے تھے۔ آپ مناجات شعبانیہ پڑھنے کی پابند تھے۔
سید رحیم میریان