سخت بیماری اور نماز شب
میں نجف جانے سے پہلے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ نجف جا کر امام سے ملاقات کرچکا تھا وہ نقل کررہا تھا کہ جب ہم نجف پہونچے تو امام کے گھر پر زیادہ رفت و آمد رہی۔ امام کا ہمیشہ کا پروگرام یہ تھا کہ آپ مغرب کے آدھے گھنٹے بعد مہمان خانہ میں آتے تھے تا کہ جو لوگ آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں یا کوئی کام ہو تو ان کی خدمت کرسکیں۔ اس کے بعد آپ حرم جاتے تھے اور یہ ٹھیک 3/ گھنٹہ مغرب کے بعد ہوتا تھا۔ یہ آگ کا ہمیشہ کا دستور تھا مگر یہ کہ کوئی حادثہ رونما ہوجائے۔ ایک رات امام کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے حرم نہ جاسکے کیونکہ آپ کی حالت بہتر نہیں تھی اور شدید بخار تھا۔ کافی تلاش کے بعد بھی کوئی ڈاکٹر نہ مل سکا۔ ڈھائی بجے رات کو ایک ڈاکٹر ملا تو اس سے درخواست کی گئی کہ آکر امام کا معائنہ کرلیں۔ جب ہم لوگ اس وقت امام کے گھر پر آئے تو تصور یہی تھا کہ امام بیماری کی وجہ سے بستر پر سوئے ہوں گے لیکن جب دروازہ کھٹکٹھایا اور گھر کے اندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ امام بخار کے باوجود مصلی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور نماز شب پڑھ رہے ہیں۔ آپ کی نماز تمام ہونے تک انتظار کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر نے آپ کا معائنہ کیا اور معائنہ کے بعد معلوم ہوا کہ شدید بخار کے باوجود اس وقت آپ کا درجہ حرارت 42/ تھا۔ جس درجہ میں قوی جوان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور اپنی واجب نماز پڑھنے پر قابو نہیں ہوتے چہ جائیکہ کوئی مستحبی نماز پڑھے لیکن امام نے خدا سے عشق اور لگاؤ اور تعبدی پروگرام کی وجہ سے اپنی عبادت ترک نہیں کی۔
حجت الاسلام و المسلمین سید علی اکبر محتشمی پور