امام کی کلاس کی وجہ سے عاشق ہونے ولا شہید
ایک مرتبہ رمضان المبارک میں امام خمینی)(رح) ایک مہینے کے لئے محلات گئے ہوے تھے آپ وہاں پر ہر روز عصر کو پانچ بجے جامع مسجد میں اپنے درس اخلاق کا آغاز کرتے تھے
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین شہید فضل اللہ محلاتی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رہ) رمضان المبارک میں ایک مہینے کے لئے محلات تشریف لائے ہوے تھے اور ہر روز عصر کو 5 بجے مومنین کے لئے درس اخلاق کہا کرتے تھے وہی اخلاقی دروس جو چہل حدیث میں موجود ہیں انھی دروس نے مجھے امام خمینی(رح) کی شخصیت کا عاشق بنایا میں اس وقت چودہ سال کا تھا اور مسلسل ان کے درس میں شرکت کرتا تھا محلات کے لوگ شروع سے امام (رہ) کے عاشق تھے۔