ظلم کے خلاف استقامت ایمان کی نشانی ہے
میں آپ تمام خواتین کا شکر گزار ہوں میں فضائیہ فورس کے شہداء کے لواحقین کا بھی شکر گزار ہوں آپ سب نے اپنے جذبے اور ایثار سے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو اس بات کا احساس کرا دیا ہیکہ ان کے مقابلے میں کوئی کمزور قوم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ایک ایسی قوم نے تحریک چلائی ہے جس کی عورتیں بھی مردوں کی طرح بہادر اور فداکار ہیں ایران کی عورتیں بھی ایران کے مردوں کی طرح اسلام اور اسلامی ملک کی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار ہیں اس دنیا میں جو کوئی بھی اسلامی ملک، مسلمانوں اور اپنی عزت کی خاطر دشمن کے مقابلے میں استقامت دیکھاتا وہ قرآن کریم کی اس آیت کا مصداق قرار پاتا ہے (فاستقم کما امرت و من تاب معک) یعنی جس نے بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لایا ہوا وہ ظلم کا مقابلہ کرے گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے تہران میں فضائیہ فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا میں آپ تمام خواتین کا شکر گزار ہوں میں فضائیہ فورس کے شہداء کے لواحقین کا بھی شکر گزار ہوں آپ سب نے اپنے جذبے اور ایثار سے اسلامی انقلاب کے دشمنوں کو اس بات کا احساس کرا دیا ہیکہ ان کے مقابلے میں کوئی کمزور قوم نہیں بلکہ ظلم کے خلاف ایک ایسی قوم نے تحریک چلائی ہے جس کی عورتیں بھی مردوں کی طرح بہادر اور فداکار ہیں ایران کی عورتیں بھی ایران کے مردوں کی طرح اسلام اور اسلامی ملک کی راہ میں قربان ہونے کے لئے تیار ہیں اس دنیا میں جو کوئی بھی اسلامی ملک، مسلمانوں اور اپنی عزت کی خاطر دشمن کے مقابلے میں استقامت دیکھاتا وہ قرآن کریم کی اس آیت کا مصداق قرار پاتا ہے (فاستقم کما امرت و من تاب معک) یعنی جس نے بھی رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لایا ہوا وہ ظلم کا مقابلہ کرے گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے انقلابی اقدار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آپ کو ایک عظیم کامیابی ملی ہے ہماری قوم نے ایسا کام کیا ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا تعجب میں ہے ہماری قوم نے دنیا کی سپر طاقتوں پر غالب ہو چکی ہے ہماری قوم نے اپنے دنیا کی سپر طاقتوں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے ہماری قوم دنیا کے تمام مستضعفین کے لئے نمونہ عمل ہے ہمیں اپنی اس جیت میں استقامت دیکھانی ہو گی آپ کے دشمن آپ کی تحریک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں آپ پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن آپ نے اس تحریک میں لاکھوں جانوں قربانی دی ہے آپ نے اسلام کی خاطر اپنی اولاد کو قربان کیا اگر آپ کو اس تحریک کی حفاظت کرنی ہے تو دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہوگا امام خمینی(رہ) نے فرمایا کہ کچھ ایسی افواہیں پھلائی جا رہی ہیں کہ ایران میں فلاں چیز کی کمی ہے یہ سب افواہیں آپ کے ارادوں کو کمزور کرنے کے لئے دشمن کی سازشیں ہیں ہمیں ان افواہوں کو اہمیت نہ دیتے ہوے اپنی تحریک کو جاری رکھنا ہے یہ جنگ ہمارے لئے امتحان ہے۔