بصیرت

ولایت کے ساتھ میثاق

عوام کے اس دلیرانہ اقدام نے خدا و رسولخدا(ص) اور امام زمانہ (عج) کو شاد اور مسرور کیا

ولایت کے ساتھ میثاق

ایران کے انقلاب اسلامی کی تاریخ میں 30/ دسمبر کی تاریخ روز بصیرت اور ولایت کے ساتھ عہد و پیمان سے مخصوص ہوگیا ہے۔ اس دن کو یوم اللہ کہا جاتا ہے اور یہ تاریخ دائمی ہوگئی ہے۔ یہ دن انقلاب تاریخ میں ایک اہم تایخ اور ایرانی عوام کے فخر و مباہات کے لئے سنہرا ورق شمار ہوتی ہے۔

30/ دسمبر کا انقلاب عزت، آزادی، استقلال اور عوامی بصیرت کا دن ہے کہ لوگوں نے اسلامی اصول کی حفاظت و پاسداری اور انقلاب کے خوابوں کے تحفظ کے لئے اپنی جان کی بازی لگادی اور بلند آواز سے اعلان کردیا کہ اگر دشمن ان کے دین کے آڑے آئے گا تو ہم لوگ ان کی پوری دنیا کے مقابل کھڑے ہوجائیں گے۔ اس دن انقلاب اور لوگوں کے جوش و خروش، ہمت اور حوصلہ نے دشمن کے قدم اکھاڑ دینے اور ان کے جسموں میں لرزہ طاری ہوگیا اور خدا و رسول کے دشمنوں کو ناکامی اور یاس ہاتھ آئی۔

عوام کے اس دلیرانہ اقدام نے خدا و رسولخدا (ص) اور امام زمانہ (عج) کو شاد اور مسرور کیا۔ یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ 30/ دسمبر کا قیام اور انقلاب الہی کی شیطانی لشکر پر غلبہ اور فتح و کامرانی کا دن ہے۔ ایرانی عوام کے جوش و خروش اور اغیار سے وابستہ کچھ غافل نوکروں کی توہین اور حرمت شکنی کے مقابلہ میں لوگوں کے پاکیزہ غم و غصہ کے آشکار کرنے کا دن ہے کیونکہ دشمن دین اور انسانیت نے عاشور کے دن مقدسات کی توہین کی تھی لیکن ایران کی باخبر اور بیدار ملت نے دشمن کی ان نازیبا اور رکیک حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا اور اس کے حوصلہ پست کردیئے۔ عوام نے اپنی بصیرت اور آگہی کے ساتھ ولایت کے ساتھ عہد و پیمان کیا ہے اسے کبھی ناکامی نہیں ہوسکتی۔

30/ دسمبر کا دن فتنہ و فساد کے لیڈروں اور ضلالت و گمراہی کے سربراہوں کے انکار کا دن ہے اور اسلامی نظام کی تائد اور تصدیق کرنے کا دن ہے اور تجدید بیعت کا دن ہے۔ ایرانی عوام نے اس دن انقلاب اسلامی کے رہبر حضرت آیت اللہ روح اللہ خمینی (رح) کے بلند و بالا آرمانوں کے ساتھ اپنی بیعت کا اعلان کیا اور اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہم اسلامی نظام اور امام خمینی (رح) جیسے روحانی عالم اور پیشوا کے ساتھ ہیں نہ شاہی ظالمانہ نظام کے ساتھ۔

لوگوں نے اس دن فتنہ کے سرداروں کو ایسا تیر مارا کہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رسوا ہوگئے اور ان کے منحوس پیکر کو ہمیشہ کے لئے درگور کردیا۔ 30/ دسمبر 2009 ء ایران کے سیاسی اسلامی نظام کی مشروعیت کا دن ہے کہ تہران اور ایران کے دیگر شہروں اور مقامات پر ایرانی عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ احتجاج کرکے دنیا والوں کو خبردار کردیا کہ ہم اسلامی نظام کے حامی اور مددگار ہیں۔ اب دشمن ہماری طرف ٹیڑھی آنکھ سے دیکھنے کی بھی جرات نہ کرے۔ ہم دشمن کے ہر حیلہ اور حربہ کا جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

خداوند عالم یہی جذبہ قوم کے ہر فرد کے اندر قائم رکھے اور اس کی تائید و نصرت کرے۔ آمین۔

ای میل کریں