مظلوم کا ساتھ دینا حضرت عیسی(ع) کی تعلیمات میں شامل ہیں:امام خمینی(رح)
خداوند کریم کا درود و سلام ہو حضرت عیسی ابن مریم اور عظیم الشان نبی پر جنہوں نے مردوں کو زندہ اور غافلوں کو بیدار کیا خداوند کریم کا درود و سلام ہو اس عظیم الشان ماں جناب حضرت مریم عذرا اور صدیقہ حورا پر جس نے رحمت الھی کے تشنگان کو ایسا فرزند دیا دورود و سلام ہو ان مسیح علماء پر جو حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات سے اپنے سر کش نفس کو رام کرتے ہیں مسیح قوم پر درود ہو جو حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلمیات کے مطابق عمل کر رہی ہے حضرت مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے دین اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں تمام انبیائے الہی کا احترام لازمی ہے کیونکہ وہ سب خداوندمتعال کے منتخب افراد تھے اور تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ ان سب کا احترام کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کریں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے پیرس میں قیام کے دوران 1978 میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر اپنے پیغام کے ذریعے پوری دنیا کے مسیحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہو ان سے گزارش کی ان با برکت ایام میں ایران کی مظلوم عوام کے لئے دعا کریں تانکہ ان کو صہیونیزم نظام سے نجات مل جاے اسی طرح انہوں نے اپنے اس پیغام میں مسیح علماء سے بھی گزارش کی کہ وہ سپر طاقتوں کے سربراہوں کو نصیحت کریں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے پیغام کو شرہوع کرتے ہوے فرمایا خداوند کریم کا درود و سلام ہو حضرت عیسی ابن مریم اور عظیم الشان نبی پر جنہوں نے مردوں کو زندہ اور غافلوں کو بیدار کیا خداوند کریم کا درود و سلام ہو اس عظیم الشان ماں جناب حضرت مریم عذرا اور صدیقہ حورا پر جس نے رحمت الھی کے تشنگان کو ایسا فرزند دیا دورود و سلام ہو ان مسیح علماء پر جو حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات سے اپنے سر کش نفس کو رام کرتے ہیں مسیح قوم پر درود ہو جو حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلمیات کے مطابق عمل کر رہی ہے حضرت مسیح کی تعلیمات پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے دین اسلام ایک ایسا دین ہے جس میں تمام انبیائے الہی کا احترام لازمی ہے کیونکہ وہ سب خداوندمتعال کے منتخب افراد تھے اور تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ ان سب کا احترام کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کریں۔
امام خمینی (رح) نے فرمایا میں تمام عیسائیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ ایران کی مظلوم عوام کے لئے دعا کریں جو اس وقت ایک ظالم اور جابر بادشاہ کے چنگل میں گرفتار ہے میں آپ سے چاہتا ہوں کہ مسیح ممالک کے ان سبراہوں کو جو اپنی طاقت کے زور پر شاہ کی حمایت کر رہے ہیں سمجھائیں اور انہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کے بارے میں بتائیں انہوں نے فرمایا میری عیسائی علماء سے گزارش ہیکہ وہ سپر طاقتوں کے سربراہوں کو نصیحت کریں اور انھیں ایسے انسان کی حمایت کرنے سے روکیں جو آسمانی تعلمیمات پر ایمان ہی نہیں رکھتا۔