15/ سال کی عمر سے ہی نماز شب کے پابند تھے
حضرت امام خمینی (رح) کے وہ رشتہ دار جو 15/ سال کی عمر سے آپ کے ساتھ تھے وہ بیان کرتے تھے: جب ہم لوگ خمین میں تھے آپ 15/ سال کی عمر سے ایک چھوٹا سا چراغ لیکر ایک دوسرے حصہ میں چلے جاتے تھے تا کہ کوئی بیدار نہ ہو اور وہاں جا کر نماز شب پڑھتے تھے۔ خانم کہتی ہیں:
اب تک ایسا نہیں ہوا ہے کہ میں آپ کی نماز شب پڑھنے کی وجہ سے بیدار ہوئی ہوں۔
کیونکہ آپ چراغ جلاتے ہی نہیں تھے۔ یہاں تک کہ بیت الخلاء کا بلب اور چراغ بھی روشن نہیں کرتے تھے تا کہ کوئی بیدار نہ ہو۔ نماز شب کے لئے وضو کے وقت پانی کی دھار کے نیچے کوئی چیز رکھ دیتے تھے تا کہ پانی کی آواز نہ ہو اور اس کی آواز سے کوئی اٹھ نہ جائے۔
نعمیہ اشراقی، سروش، ش 476، ص 14