امام خمینی(رح) نے نماز جمعہ میں کس بات کو بیان کرنا ضروری قرار دیا
اسلامی انقلاب ایک ناگہانی تحریک کا نتیجہ تھا اس سے پہلے شاہ نے ہماری قوم کو اتنی بلند فکر کرنے کی فرصت کہاں دی تھی شاہ نے ایران کے مسلمانوں کو قید خانے میں بند کر کے رکھا تھا اس نے کسی بھی طبقے کے افراد کو صحیح فکر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا شاہ کو اس بات کا خطرہ تھا کہ اگر اس قوم کی فکر بیدار ہو گی تو ایران ہی میں اس کے خلاف ایک تحریک کا آغاز ہو جاے گا لیکن اچانک ہی ہمارے کاندھوں پر کچھ ذمہ داریاں آ گئیں جن کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے زمینہ ہموار نہیں تھا اسی وجہ سے قوم کے ہر فرد کو یہ کام کافی سخت لگ رہا تھا لیکن الحمد للہ ہماری کے ہر طبقے نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبہایا ہے ان ساری کامیابیوں کے با وجود ابھی بھی ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے سابق صہیونیزم نظام نے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کو اپنی سرگرمیوں سے روک رکھا تھا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے ایرانی صدر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں تہران کے طلباء اور نماز جمعہ کمیٹی کے اعلی حکام سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ اسلامی انقلاب ایک ناگہانی تحریک کا نتیجہ تھا اس سے پہلے شاہ نے ہماری قوم کو اتنی بلند فکر کرنے کی فرصت کہاں دی تھی شاہ نے ایران کے مسلمانوں کو قید خانے میں بند کر کے رکھا تھا اس نے کسی بھی طبقے کے افراد کو صحیح فکر کرنے کا موقع ہی نہیں دیا شاہ کو اس بات کا خطرہ تھا کہ اگر اس قوم کی فکر بیدار ہو گی تو ایران ہی میں اس کے خلاف ایک تحریک کا آغاز ہو جاے گا لیکن اچانک ہی ہمارے کاندھوں پر کچھ ذمہ داریاں آ گئیں جن کو پورا کرنے کے لئے پہلے سے زمینہ ہموار نہیں تھا اسی وجہ سے قوم کے ہر فرد کو یہ کام کافی سخت لگ رہا تھا لیکن الحمد للہ ہماری قوم کے ہر طبقے نے اس ذمہ داری کو بخوبی نبہایا ہے ان ساری کامیابیوں کے با وجود ابھی بھی ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے سابق صہیونیزم نظام نے دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کو اپنی سرگرمیوں سے روک رکھا تھا۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شعبہ عدلیہ میں حوزہ علمیہ کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا گرچہ شاہ کے زمانے میں حوزہ علمیہ کو عدلیہ سے دور رکھا گیا تھا حالانکہ کہ اس دور میں ایران میں عدلیہ کا صرف نام تھا اور طلاب کرام کو اپنے خیالات کا اطہار کرنے کا بھی حق نہیں تھا اب انشاء اللہ حوزہ علمیہ کے کاندھوں پر ایک سنگین ذمہ داری جس کو پورا کرنا ہو گا ہمیں پورے ملک میں مبلغین کی ضرورت ہے ہمیں ملک میں ججوں کی ضرورت ہے لہذا حوزہ علمیہ کو ملک کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوے مبلٖغ کے ساتھ ساتھ ججز بھی تیار کرنے ہوں گے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے نماز جمعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ائمہ جمعہ کو نماز جمعہ کے خطبوں روز مرہ کے مسائل بیان کرنے کی ضرورت ہے آج تک نہ ہم اور نہی ہمارے اہل سنت بھائی نماز جمعہ کے خطبوں میں سیاسی اور روزمرہ کے مسائل بیان کر سکے ہمارے اس انقلاب میں نماز جمعہ کا اہم کردار ہے علماء اور عوام کے درمیان نماز جمعہ پل کا کام کر رہی تھی۔