غلام سرور خان

پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے

فلسطینیوں کیخلاف صیہونی اژدھا جرائم میں مشغول جبکہ عالمی برادری کا سر شرم سے جھکا ہوا ہے، سید عباس موسوی

پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے

اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، دونوں ممالک مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بین الاقومی یوم یکجہتی برائے فلسطین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے فلسطین سے مکمل انخلا کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہے، پاکستان کی حکومت آزاد فلسطین کے قیام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور فلسطین مضبوط اور تاریخی تعلقات رکھتے ہیں، پاکستانی پائلٹوں نے 1967ء اور 1973ء کی عرب اسرائیل جنگ میں حصہ لیا تھا، پاکستان نے پی ایل او کو فلسطین کی واحد نمائندہ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا۔

وفاقی وزیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فلسطینی مقاصد کے لئے پاکستان کی حمایت مستحکم رہی ہے، عالمی برادری کو مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کی پالیسی کو ختم کروانا چاہیئے۔ غلام سرور خان نے مزید کہا کہ پاکستان 1948ء اور 1967ء میں عرب اسرائیلی جنگوں سے بے گھر ہوئے تمام فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق کو تسلیم کرتا ہے، ہم مظلوم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

فلسطینیوں کیخلاف صیہونی اژدھا جرائم میں مشغول جبکہ عالمی برادری کا سر شرم سے جھکا ہوا ہے، سید عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے 29 نومبر، عالمی یومِ فلسطین کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو سات سر والا اژدھا قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ 70 سالوں سے غاصب صیہونی رژیم کا سات سر والا اژدھا انتہائی بےشرمی کیساتھ مظلوم فلسطینیوں کیخلاف غیر قانونی قبضہ، ٹارگٹ کلنگ، عصمت دری، دھوکہ دہی، قتل و غارتگری اور نسل کشی جیسے جرائم میں مشغول ہے جبکہ عالمی برادری کا سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔

ای میل کریں