امریکہ کی ایران سے دشمنی کی اصلی وجہ سامنے آگئی
میں اس بات کو عرض کروں کہ ابھی تک انبیاء علیھم السلام کا حقیقی مقصد حاصل نہیں ہوا اگر ہوا بھی ہے تو بہت کم ہے اگر کل کوئی عالم یہ کہے کہ انبیاء علیھم السلام نے کچھ نہیں کیا اگر انبیاء علیھم السلام کا ہدف حاصل ہو گیا تو یہ درباری ملا نہ ہوتے اگر انبیاء علیھم السلام کا ہدف حاصل ہوگیا ہوتا تو یہ امریکہ کی حکومت نہ ہوتی اور اس کے علاوہ دوسرے شر پسند افراد بھی نہ ہوتے دنیا میں فساد اور مفسد حکمرانوں کی موجودگی سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہیکہ ابھی تک انبیاء علیھم السلام کا مقصد حاصل نہیں ہوا لہذا اگرہمیں اس دنیا سے برائیوں کو ختم کرنا ہے توہمیں انبیاء علیھم السلام کی طرح جہاد کرنا ہوگا ان کی طرح اسلام کی خاطر سختیوں کو برداشت کرنا ہوگا جب ہم ان کی طرح کام کریں گے تو ان کا مقصد بھی حاصل ہو گا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی نے 30 نومبر 1985کو سید علی خامنہ ای اور ہاشمی رفسنجانی کی موجود میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ہونے والی ملاقات میں فرمایا میں اس بات کو عرض کروں کہ ابھی تک انبیاء علیھم السلام کا حقیقی مقصد حاصل نہیں ہوا اگر ہوا بھی ہے تو بہت کم ہے اگر کل کوئی عالم یہ کہے کہ انبیاء علیھم السلام نے کچھ نہیں کیا اگر انبیاء علیھم السلام کا ہدف حاصل ہو گیا تو یہ درباری ملا نہ ہوتے اگر انبیاء علیھم السلام کا ہدف حاصل ہوگیا ہوتا تو یہ امریکہ کی حکومت نہ ہوتی اور اس کے علاوہ دوسرے شر پسند افراد بھی نہ ہوتے دنیا میں فساد اور مفسد حکمرانوں کی موجودگی سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہیکہ ابھی تک انبیاء علیھم السلام کا مقصد حاصل نہیں ہوا لہذا اگرہمیں اس دنیا سے برائیوں کو ختم کرنا ہے توہمیں انبیاء علیھم السلام کی طرح جہاد کرنا ہوگا ان کی طرح اسلام کی خاطر سختیوں کو برداشت کرنا ہوگا جب ہم ان کی طرح کام کریں گے تو ان کا مقصد بھی حاصل ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ آج اسلامی جمہوری پر تہمتیں لگائی جا رہیں ہیں ایران کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور ایران کو ایک دہشتگرد ملک ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایران کے خلاف یہ ساری سازشیں اس لئے ہو رہی ہیں کیوں کہ ایران نے دوسرے ممالک کی طرح امریکہ کو سجدہ نہیں کیا امریکہ اور دوسری سپر طاقتیں اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ ایران میں جو انقلاب آیا ہے اس سے اسلام زندہ ہو گیا ہے اب اس انقلاب سے پوری دنیا کے مسلمان انبیاء علیھم السلام کے اہداف تک پہنچ جائیں گے جس سے امریکہ اور اس کے حامیوں کی آمریت ختم ہو جاے گی امریکہ ایران کے خلاف ہر طرح کی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ کیا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہے؟ کیا وہ ایران کے تیل کو روک سکا ہے؟ امریکا صرف بول سکتا ہے اس میں جرات نہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ بگاڑ سکے۔