ایران کے حق میں عمران خان کا بڑا اعلان
سعودی عرب سے پاکستان کے ہمیشہ اچھے روابط رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی کی نشانی ہیں ہم تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ہم مشرق وسطی اور پوری دنیا کے ممالک سے بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو اور مستقل بنانے کی ضرورت ہے ہم جنگوں میں شرکت کے بجاے لڑائی ختم کرنے کی طرف توجہ دیں گے ہم نے اپنے ہمسایہ ملکوں کے لئے سرحدیں کھول دیں ہیں ہندوستان سے آنے سکھ بھائیوں کو پاکستان کی طرف سے کوئی مشکل نہیں ہو گی کرتار پور میں ان کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے افریقی ممالک میں پاکستانی سفیروں سے ایک ملاقات کے دوران پوری دنیا کے تمام ممالک سے روابط بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے ہمارے اچھے تعلقات اسلام آباد کی خارجہ پالیسی کی سب سے اہم پیشرفت ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی نے پاکستان ذرائع ابلاغ سے نقل کرتے ہوے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں افریقی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے پاکستانی سفراء سے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کے ہمیشہ اچھے روابط رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی کی نشانی ہیں ہم تمام ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں ہم مشرق وسطی اور پوری دنیا کے ممالک سے بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کو اور مستقل بنانے کی ضرورت ہے ہم جنگوں میں شرکت کے بجاے لڑائی ختم کرنے کی طرف توجہ دیں گے ہم نے اپنے ہمسایہ ملکوں کے لئے سرحدیں کھول دیں ہیں ہندوستان سے آنے سکھ بھائیوں کو پاکستان کی طرف سے کوئی مشکل نہیں ہو گی کرتار پور میں ان کے لئے ہر طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکسستانی وزیر اعظم نے امریکی مدد کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ امریکی مدد سے پاکستان کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت کی خارجہ پالیسی پہلے سے زیادہ بہتر ہے ہماری توجہ دنیا کے تمام ممالک کی طرف ہے ہم سب سے بہتر تعلقات بنانا چاہتے ہیں اور اس وقت ہم خطے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا امریکہ کے ساتھ جنگ میں شرکت کرنا پاکستان کی غلطی تھی اس وقت بھی اغیار نے ہمیں دھوکے میں رکھ کر ہم سے فائدہ اُٹھانے کے بعد پاکستان کو نقصان پہنچایا لیکن اب پاکستان سب سمجھ چکا ہے اب ہم اپنی سر زمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ہم ہر جگہ صلح اور امن کا پل بنیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بننے کے بعد دور بار اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کر چکے ہیں جس میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔