ایران میں ہو رہے قتل عام پر رہبر کبیر انقلاب اسلامی کا رد عمل
ایک بار پھر شاہ نے ماہ محرم کے آغاز سے پہلے ہی ایران کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کئے ہیں محرم کا مہینہ اسلام کا مہینہ یہ مہینہ حق و باطل کی پہچان کا مہینہ ہے شاہ نے اس مہینے کے آغاز ہونے سے پہلے ہی ایرانی قوم کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے اس وقت ایران میں یزیر اور صہیونیزم کے چاہنے والے قرآن اور اسلام کے مقابلے میں کھڑے ہیں لیکن ایرانی مسلمان بھی اسلام اور قرآن کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ یزید کے چاہنے والے اسلام اور ایرانی مسلمانوں کے سامنے سر خم تسلیم ہوں گے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلام انقلاب کے بانی امام خمینی(رھ) نے 1978 کو نوفل شاتو سے ایرانی عوام کے نام اپنے ایک پیغام میں فرمایا کہ اس وقت ایران میں اسلام اور ایران کے دشمن یزید اور صہیونیزم کے پیروکار بنے ہوے ہیں یہ لوگ اسلام اور قرآن کو نابود کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں نے شعائر حسینی کو (جن کی وجہ سے اج تک اسلام باقی ہے) نابود کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے یہ جانتے ہیں کہ شعائر حسینی سے قرآنی اور اسلامی حکومت قائم ہو سکتی ہے لیکن ہماری غیور اور مسلمان قوم نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہادری سے کام لیتے ہوے شاہ اور اس کے کارندوں کو ناکام بنایا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے پہلے محرم کو جاری ہونے والے اپنے اس پیغام میں فرمایا شاہ کو معلوم ہونا چاہیے ہماری قوم اس کے ان زنگ خوردہ ہتھیاروں سے ڈرنے والی نہیں ایران کے مسلمانوں نے اسلام کی خاطر تحریک کا آغاز کیا ہے اس راہ میں انھیں کسی سے کوئی خوف نہیں انہوں نے فرمایا کہ ایران کے مسلمان شہادت کی اہمیت کو جانتے ہیں ہماری قوم شہادت کو سعادت سمجھتی ہے ہمیں موت کا کوئی خوف نہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں شیعہ قوم کی طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ شیعہ وہ قوم ہے جس نے نھضت عاشورا کے ذریعہ اموی خاندان کے سلسلہ حکومت کو ہمیشہ کے لئے تاریخ کے قبرستان میں دفن کر دیا اور انشاء اللہ بہت جلد ہماری قوم بھی امام علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوے پھلوی خاندان کے ابلیسی سلسلے کو تاریخ کے قبرستان میں دفن کر کے اس کی جگہ پورے ملک میں اسلام کا پرچم لہراے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایران میں ہورے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ایک بار پھر شاہ نے ماہ محرم کے آغاز سے پہلے ہی ایران کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کئے ہیں محرم کا مینہ اسلام کا مہینہ یہ مہینہ حق و باطل کی پہچان کیا مہینہ ہے شاہ نے بھی اس مہینے کے آغاز ہونے سے پہلے ہی ایرانی قوم کو اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنایا ہے اس وقت ایران میں یزیداور صہیونیزم کے چاہنے والے قرآن اور اسلام کے مقابلے میں کھڑے ہیں لیکن ایرانی مسلمان بھی اسلام اور قرآن کے دفاع میں اپنی جان کی قربانی دے رہے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ یزید کے چاہنے والے اسلام اور ایرانی مسلمانوں کے سامنے سر خم تسلیم ہوں گے انھوں نے فرمایا کہ علماء اور بزرگارن کا قتل عام شاہ اور اس کے چاہنے والوں کے ماتھے پر ایک دبہ ہے اور یہ شہادت ہماری قوم کے لئے افتخار ہے۔