دشمن آج بھی امام خمینی(رح) کے نام سے ڈرتا ہے:آیۃ اللہ حبیب اللہ شعبانی
اسلامی جمہوریہ ایران کی ریاست ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن آج بھی امام خمینی(رح) سے خوفزدہ ہیں دشمن آج بھی امام خمینی(رح) کا نام سنتے ہی کانپنے لگتے ہیں کیوں کہ امام خمینی (رح) نے دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلام کو پہنچایا ہے امام راحل نے مظلوم کو ظالم کے خلاف بولنے کی قوت بخشی ہے امام (رح) کا یہ عمل دنیا میں کم نظیر ہے اس وقت ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ ہم اسلامی انقلاب کے بانی کے اقدار پر عمل کرتے ہوے دنیا میں مظلومین کی حمایت کریں اسلامی انقلاب کا مقصد ہی ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی حمایت تھا۔
فارس خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی ریاست ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمن آج بھی امام خمینی(رح) سے خوفزدہ ہیں دشمن آج بھی امام خمینی(رح) سنتے ہی کانپنے لگتے ہین کیوں کہ امام خمینی (رح) نے دنیا کے کونے کونے تک حقیقی اسلام کو پہنچایا ہے امام راحل نے مظلوم کو ظالم کے خلاف بولنے کی قوت بخشی ہے امام (رح) کا یہ عمل دنیا میں کم نظیر ہے اس وقت ہم سب کی ذمہ داری ہیکہ ہم اسلامی انقلاب کے بانی کے اقدار پر عمل کرتے ہوے دنیا میں مظلومین کی حمایت کریں اسلامی انقلاب کا مقصد ہی ظلم کا خاتمہ اور مظلوم کی حمایت تھا۔
ولی فقیہ کے بمائندے نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ امام خمینی(رح) نے اللہ کے راستے کو اختیار کیا ہوا تھا اسی لئے مسلمانوں کے دشمنوں نے امام (رہ) کے خلاف سازشیں کرنا شروع کر دیں لیکن پرور دگار نے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا اور اس نے اپنے بندے کو اسلام کے لئے دشمنوں کے چنگ سے محفوظ رکھا۔
آیۃ اللہ حبیب اللہ شعبانی نے کہا کہ امام خمینی (رح) علم اخلاق میں سب کے لئے نمونہ عمل تھے لیکن امام خمینی(رح) کی شخصیت کا سیاسی پہلو ان کی شخصیت کے دوسرے پہلووں پر غالب ہو چکا ہے انہوں نے کہا امام راحل کی زندگی کے مختلف پہلو ہیں قم میں امام (رہ) کا درس اخلاق ہوا کرتا تھا جس میں کثیر تعداد میں طلاب شرکت کرتے تھے۔
آیۃ اللہ شعبانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ امام خمینی(رح) نے مستکبران کی ساری پلاننگ کو ناکام کر دیا امریکا اور سوویت یونین بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکے کہا کہ امام خمینی(رح) نے اس دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے انہوں نے اس دور میں مستکبرین کا مقابلہ کیا انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے کہا کہ امام (رہ) نے جب دیکھا کہ اب ایران میں ظلم کے خلاف آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے تو انہوں نے قم سے ایسی آواز بلند کی جس نے شہنشاہیت کے ارکان کو ہلا دیا۔
واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی اسلام اور اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے اس انقلاب کو ہر طرح کے نقصان پہچانے کی کوشش کی لیکن یہ انقلاب اللہ لے لئے تھا اور اس نے اس کی حفاظت کے لئے امام خمینی(رح) جیسے محافظ کے ذریعے اس انقلاب کو زندہ رکھا اور انشاء اللہ ایسے ہی باقی رہے گا۔