رسولخدا (ص) اور امام جعفر صادق (ص) کی برکتیں
دنیا کے مقابلہ میں ایران کی کوئی تعداد نہیں ہے۔ یہ ہمارے جوانوں کا ایمان ہے۔ یہ رسول اکرم (ص) کی برکت ہے۔ یہ امام صادق (ع) کی برکت ہے۔ یہ برکت جس نے پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس سے سب پریشان اور حیرت زدہ ہیں اور سب کی نگاہیں چکا چوند ہو رہی هیں۔ آج ہمارے لوگوں کے بیدار ہونے کا دن ہے۔ ایمان کی تجلی اور انسانوں کے باخبر اور بیدار ہونے کا دور ہے۔ (صحیفہ امام، ج 20، ص 161)
ایران کا اسلامی انقلاب مکتب اسلام بالخصوص مکتب امام جعفر صادق (ع) کا ایک نمونہ ہے۔ امام خمینی (رح) ایران کے اسلامی انقلاب کے بانی اور رہبر کے عنوان سے دنیا میں اس عظیم اور موثر حرکت کو مکتب اسلام اور قرآن پر عمل کرنے کی برکت جانتے ہیں ۔ آپ اپنے مختلف بیانات میں مختلف مناستبوں سے بیان کرتے تھے اور اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ مرکوز کراتے تھے کہ ایران کی مسلم عوام نے رسولخدا (ص) اور ائمہ اطہار (ع) کی راہ اپنی راہ قرار دی ہے اور اسی پر ثابت قدم رہے گی۔ آپ 17/ ربیع الاول کے موقع پر فرما تے ہیں:
آپ لوگوں کو معلوم ہونا چاہیئے که رسولخدا (ص) معرف اور پہچان قرآن ہے اسی طرح حضرت امام صادق (ع) اور تمام ائمہ (ع) سب کی پہچان کتاب الہی ہے۔ امام صادق (ع) کی پہچان رسولخدا(ص) بھی اور خود آپ کا وجود گرامی بھی ہے۔ یہ فقہ آپ کی مرہون منت ہے جو اول سے آخر تک انسانوں کی ضرورت کے لئے ہر مسئلہ کا جواب ہے یعنی قیامت تک پیدا ہونے والے مسائل کا حل ہے۔ یہ فقہ انسان کی ظاہری و باطنی، فلسفی اور عرفانی ہر ضرورت کا جواب ہے۔
امام خمینی (رح) ایک جامع الشرائط فقیہہ کے عنوان سے اپنے زمانہ کے مسائل سے باخبر، علمی اور فقہی روش کے حامل انسان تھے اور آپ نے اسلامی حکومت کی بنیاد فقہ جعفری پر رکھی ہے اور بہر حال اسے مکتب اسلام اور فقہ امام صادق (ع) کی برکت جانتے ہیں جو انسان کی تمام مادی اور روحانی ضروتوں کا جواب ہے۔ قرآن کریم کی آیات اور فقہ اسلامی ک دنیا کے پیچیدہ مسائل پر تطبیق دینا، روشن فکر اور حوادث اور مسائل سے آگاہ فقیہہ کے ذمہ ہے۔ امام خمینی (رح) اس توجہ و آگہی کی روشنی میں مکتب اسلام کو انسانوں کی تمام ضرورتوں کا جواب گو جانتے ہیں۔