روزہ کی حالت میں تمام نافلہ نمازیں پڑھتے تھے
جب حضرت امام خمینی (رح) ماہ مبارک رمضان میں نجف کی شدید گرمی میں نماز ظہر و عصر کے لئے روزہ کی حالت میں مدرسہ آیت اللہ بروجردی میں تشریف لاتے تو سب سے پہلے 8/ رکعت نماز نافلہ ظہر پڑھتےاس کے بعد آذان و اقامہ کے ساتھ نسبتا طولانی نماز ظہر بجا لاتے تھے۔ پھر نماز ظہر کی تعقیبات کے بعد 8/ رکعت نماز نافلہ عصر پڑھتے اس کے بعد آذان و اقامہ کے ساتھ نماز عصر پڑھتے اور تعقیبات کے بعد وہاں سے تشریف لے جاتے تھے۔ یہ کام اس عمر اور گرم ہوا میں وہ بھی روزہ کی حالت میں آسان نہیں تھا۔ جوان کم سن بھی کم یہ سب کر پاتے ہیں لیکن امام خمینی پوری سنجیدگی کے ساتھ اس طرح عبادت کرتے تھے۔
آیت اللہ قدیری
روزنامہ جمہوری اسلامی، ص 70