۔ امام خمینی(رح) نے کس طرح ساواک کی سازش کو ناکام بنایا ؟
امام خمینی(رح نے کربلا میں دس دن قیام کرنے کے بعد نجف اشرف کی طرف حرکت کی کربلا کے لوگ خان نص تک امام خمینی (رح) کے ساتھ آے تھے نجف اشرف سے بھی ہندوستان ، پاکستان اور ایران کے علماء امام خمینی(رح) کے استقبال کےلئےنص خان پہنچے تھے امام خمینی(رہ) نے نجف پہنچتے ہی فرمایا کہ مجھے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانا ہے امام (رہ) کے حکم کے مطابق گاڑی رکی اور آپ حرم مطہر میں تشریف لئے جہاں آپ نے 25 منٹ تک امیرالمومنین سے راز و نیاز کیا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جناب محمد تقی متقی اپنی ایک یادداشت میں ترکیہ سے امام خمینی(رح) کی ملک بدری کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ امام خمینی(رح) 13 مھر 1344 کو ترکیہ سے مغداد میں داخل ہوے وہاں سے آپ کاظمین تشریف لے گئے میں نے بھی کچھ تہرانی ظلباء اور علمائ کے ہمراہ کاظمین کی طرف حرکت کی میں ان افراد میں سے تھا جو امام (رہ) کے استقبال کے لئے کاظمین میں سب سے پہلے پہنچے تھے امام (رہ) نے ہم سے احوال پرسی کے بعد الحمد للہ خدا وند متعال نے مجھے ایک بار پھر آپ سب کی زیارت کرنے کی توفیق بخشی ہے۔
محمد تقی متقی اپنی یاد داشت میں لکھتے ہیں کہ اس دن اپنے رہبر کو دیکھ کر ہر کسی کی آنکھ سے آنسوں جاری تھے امام خمینی (رح) کچھ دن تک کاظمین میں رکے اور پھر آپ سامرہ تشریف لے گے وہان سے کربلا معلی زیارت کے لئے مشرف ہوے آیت اللہ شیرازی اور کربلا کی عوام نے امام خمینی(رح) کا بہترین استقبال کیا جب کہ آپ احترام میں آیۃ اللہ شیرازی نے حرم امام نماز بھی آپ کی امامت میں ادا کی۔
متقی اپنی یاد داشت کو جاری رکھتے ہوے لکھتے ہیں کہ کربلا میں ہر روز لوگ امام (رہ) سے ملنے پہنچتے تھے کوئی آپ کی سان میں شعر پڑھ رہا تھا اور کوئی قصیدہ امام (رہ) نے کربلا میں دس دن قیام کرنے کے بعد نجف اشرف کی طرف اپنا سفر شروع کیا
محمد تقی متقی امام خمینی سے عراقی عوام کی طرف اشارہ کرتے لوے لکھتے ہیں کہ امام خمینی(رح نے کربلا میں دس دن قیام کرنے کے بعد نجف اشرف کی طرف حرکت کی کربلا کے لوگ خان نص تک امام خمینی (رح) کے ساتھ آے تھے نجف اشرف سے بھی ہندوستان ، پاکستان اور ایران کے علماء امام خمینی(رح) کے استقبال کےلئےنص خان پہنچے تھے امام خمینی(رہ) نے نجف پہنچتے ہی فرمایا کہ مجھے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانا ہے امام (رہ) کے حکم کے مطابق گاڑی رکی اور آپ حرم مطہر میں تشریف لئے جہاں آپ نے 25 منٹ تک امیرالمومنین سے راز و نیاز کیا۔