آپ کے وضو میں کچھ غلطیاں ہیں
راوی: جعفر مشہدی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے بعد مشہدی جعفر اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ امام خمینی(رح) کی آزادی کے بعد ہم تہران ان سے ملنے پہنچے تو وہاں ہمیں ان سے ملنے کی اجازت نہیں ملی اور ہم وہیں ان کے گھر کے پاس رک گئے پھر ہم کو خبر ملی کہ امام (رہ) کو قیطریہ لے جا رہے ہیں وہاں پر امام(رہ) چہار مہینے تک اپنے ایک دوست کے گھر رکے ہم بھی امام (رہ) کے ساتھ اسی گھر میں رکے تھے مجھے یاد ہیکہ میں ایک دن اس گھر میں وضو کر رہا تھا کہ اچانک امام (رہ) نے مجھے اپنی طرف متوجہ کرتے ہوے فرمایا آپ کے وضو میں کچھ غلطیاں ہیں امام (رہ) نے بڑے مودبانہ طریقے سے مجھے سیکھا دیا۔