امام خمینی

امام خمینی (رح) کو کہاں سے اور کیسے گرفتار کر کے ترکی بھیجا گیا

4 نومبر 1964 کی صبح کو شاہ کے بھیجے ہوے کمانڈوز نے قم میں امام خمینی (رح) کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا تھا شاہ کے کارندوں نے امام خمینی(رہ) کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے لے گئے جہاں سے ایک فوجی طیارے کے ذریعے انھیں ترکی بھیج دیا گیا ساواک کی نظارت میں امام خمینی(رح) کو تہران سے انقرہ منتقل کیا گیا اس فوجی طیارے میں امام خمینی کے علاوہ ساواک کے اعلی حکام اور اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے بانی کے ہمراہ ترکی تک سفر کیا امام خمینی(رح) کو امریکہ کے اشاروں پر ترکی تبعید کیا گیا تھا جس کے بارے میں خود امریکی اخبار نے لکھا تھا۔

امام خمینی (رح) کو کہاں سے گرفتار کر کے ترکی بھیجا گیا

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 4 نومبر 1964 کی صبح کو شاہ کے بھیجے ہوے کمانڈوز نے قم میں امام خمینی (رح) کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا تھا شاہ کے کارندوں نے امام خمینی(رہ) کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے تہران کے مہر آباد ہوائی اڈے لے گئے جہاں سے ایک فوجی طیارے کے ذریعے انھیں ترکی بھیج دیا گیا ساواک کی نظارت میں امام خمینی(رح) کو تہران سے انقرہ منتقل کیا گیا اس فوجی طیارے میں امام خمینی کے علاوہ ساواک کے اعلی حکام اور اہلکار بھی موجود تھے جنہوں نے اسلامی انقلاب کے بانی کے ہمراہ ترکی تک سفر کیا امام خمینی(رح) کو امریکہ کے اشاروں پر ترکی تبعید کیا گیا تھا جس کے بارے میں خود امریکی اخبار نے لکھا تھا۔

ساواک کے کرنل افضلی کے بیان کے مطابق 3 گھنٹے 30 منٹ کی پرواز کے بعد طیارہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچا تھا جہاں سے امام خمینی (رح) کو ساواک اور ترکی پولیس کی سخت سیکیورٹی میں انقرہ سے 35 کیلو میٹر دور ہوٹل بلورار پالاس کے کمرہ نمبر 514 میں منتقل کیا گیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) کو امریکا کے اشاروں پر ترکی بھیجا گیا تھا اسلامی تحریک کے راہنما کی ملکی بدری کے دو دن بعد ایران میں موجود امریکا کے ثقافتی مشیر نے اپنے گستاخانہ بیان میں کہا تھا کہ آخر کار ہمیں  اس بوڑھے سے راحت مل گی جو ہمارے کاموں میں رکاوٹ بنا ہوا تھا ذرائع ابلاغ کا کہنا ہکہ امریکہ کی ایک اہم شخصیت نے امام خمینی(رح) کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا جس پر شاہ نے عمل کرنے رہبر کبیر انقلاب اسلامی کو ترکی بھیج دیا تھا۔

جماران خبر رسان ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہیکہ قم سے امام خمینی (رح) کو گرفتار کرنے کے بعد ساواک نے اسی دن عصر کو ایک بیانیہ جاری کیا تھا جس میں اس نے امام (رہ) کی گرفتاری کی طرف اشارہ کرتے ہوے لکھا تھا کہ جناب خمینی صاحب کی سرگرمیوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے انھیں ملک بدر کیا گیا ہے ساواک کے اس بیانیہ کے بعد امام (رہ) کی ملک بدری کی خبر سنتے ہی لوگ تہران کی سڑکوں پر اتر آے حوزہ علمیہ قم نے احتجاج کرتے ہوے اپنے ساری کلاسیں بند کر دیں علماء نے ترکی کے صدر کے نام ایک خط بھی لکھا۔

ای میل کریں