عالم اسلام کو اسلام اور امت مسلمہ کی خاطر قیام کرنا چاہیے
امام خمینی (رہ) نے خدا کی راہ میں استقامت، پائداری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اس کی راہ میں کامیابی پر اطمینان دلایا اور فرمایا: ہم اس تحریک میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہم اسے ایک ایرانی تحریک نہیں بلکہ اسلامی،ظالموں، ستمگروں اور مستکبروں کے سامنے مستضعفین کی تحریک سمجھتے ہیں مجھے امید ہے مستضعفین کی حکومت ظالموں و ستمگروں کی حکومت پر غالب آئے گی۔ دامن اسلام میں انسانی تکامل اور اس کی ترقی کے تمام پہلو موجود ہیں اسی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ ہر جگہ اسلام کا بول بولا ہوگا، لہذا تمام اقوام کو بیدار ہو کر اسلام اور امت مسلمہ کی خاطر قیام کرنا چاہئے
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رہ) نے خدا کی راہ میں استقامت، پائداری اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے اس کی راہ میں کامیابی پر اطمینان دلایا اور فرمایا: ہم اس تحریک میں آپ کے ساتھ ہیں اور ہم اسے ایک ایرانی تحریک نہیں بلکہ اسلامی،ظالموں، ستمگروں اور مستکبروں کے سامنے مستضعفین کی تحریک سمجھتے ہیں مجھے امید ہے مستضعفین کی حکومت ظالموں و ستمگروں کی حکومت پر غالب آئے گی۔ دامن اسلام میں انسانی تکامل اور اس کی ترقی کے تمام پہلو موجود ہیں اسی وجہ سے ہمیں امید ہے کہ ہر جگہ اسلام کا بول بولا ہوگا، لہذا تمام اقوام کو بیدار ہو کر اسلام اور امت مسلمہ کی خاطر قیام کرنا چاہئے اور اسلامی حکومتوں کو آپسی اتحاد قائم رکھنا چاہئے اور انہیں اسلام کے پرچم تلے اجانب و اغیار سے ضعیف اقوام کو نجات دلاتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کرنا چاہئے۔ امام (رہ) نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے فرمایا: ہمیں بھی بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ہے لیکن ہم خداوندمتعال پر بھروسہ کئے ہوئے ہیں اور وہ قادرِ مطلق تمام قسم کی مشکلات دور کر سکتا ہے ہمیں امید ہے کہ ہماری اور تمام مسلمانوں کی تمام مشکلات خدائی امداد سے حل ہو جائیں گی اور الجزائری قوم بھی عزت و وقار کے ساتھ اپنی مشکلات پر غلبہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔
امام (رہ) کی گفتگو پر غور وخوض کرنے کے بعد الجزائر کے سفیر نے بیان کیا کہ ہم ایرانی قوم کی پیروی کرتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ ہمیں استقامت و پائداری کو جاری رکھنا چاہئے، ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہیں صرف زبانی ہی نہیں بلکہ عملی طور پر ہم آپ، ایران اور اسلام کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ ہم احتراماً زیادہ سے زیادہ آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کی کوشش کریں گے تا کہ الجزائری قوم اور اس کے رہبروں کا سلام آپ اور ایرانی مجاہد قوم کی خدمت میں پہنچائیں، ہم آپ کے ملک میں آپ اور ایرانی قوم کے ساتھ زندگی بسر کر کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ انقلاب آپ کی قیادت میں منزل مقصود تک پہنچے گا اور یہ تحریک اپنی مکمل کامیابی تک جاری رہے گی جو ایک اسلامی اور قرآنی انقلاب ہے۔ البتہ ہر مسلمان کی آرزو ہے کہ دنیا کے کونے کونے میں تمام حقیقی مسلمان آپ کے راستہ کا اتباع کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں اور اس سلسلہ میں ہمیشہ ایسے قدم اٹھائے جائیں جو امت مسلمہ کے فائدہ میں ہوں اور ان شاء اللہ ایسے قدم اٹھائیں جائیں گے۔ امام (رہ) نے الجزائر کے سفیر کی باتیں سننے کے بعد فرمایا: آپ لوگ مطمئن رہیں خدا کی راہ میں استقامت و پائداری کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے اور اسے کبھی بھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور آپ لوگوں کے حق میں ہماری دعا بھی یہی ہے کہ ہمیشہ خدا پر بھروسہ رکھیں اور اس کے علاوہ کسی کو اپنا سہارا نہ بنائیں۔ اگر آپ لوگ آپسی اتحاد قائم رکھو گے تو خدا بھی تمہارا ساتھ دے گا۔