رحمت خدا کی جانب سفر
امام خمینی (رح) "اسرار الصلوة" پر بہت زیادہ تکیہ کرتے تھے۔ امام وضو کرنے کے آغاز سے یعنی جب انسان وضو کرنے کے لئے پانی کی سمت جاتا ہے سے نماز کے اختتام تک امام نماز کی روحانیوں کی جانب متوجہ تھے۔ یہ حدیث کہ میرا خیال ہے کہ "مصباح الشریعہ" کی ہے۔ بار بار بیان کرتے اور کہتے کہ ایک معصوم فرماتے ہیں: "تقدم الی السماء تقدمک الی رحمة اللہ" یعنی جب تم وضو کرنے کے لئے پانی کی طرف جاتے ہو تو در حقیقت رحمت خدا کی جاتے ہو۔ امام اس وجہ سے اس امر کو زیادہ اہمیت دیتے اور ہر چیز پر ترجیح دیتے تھے۔
حجة الاسلام و المسلمین مسیح بروجردی