بیٹھ کر نماز پڑھی
6/ جون 1963ء میں امام خمینی (رح) کی تقریر کے بعد جب ساواک کے مامورین نے آپ کے گھر پر حملہ کیا اور آپ کو گرفتار کرلیا تو فرماتے تھے: مامورین نے مجھے گرفتار کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھایا اور تیزی کے ساتھ قم کی سڑکوں سے گذر گئے اور تہران روانہ ہوگئے اور مسلسل اپنے پیچھے اور ادھر ادھر دیکھتے جارہے تھے۔ میں نے ان سے سوال کیا: کس بات سے خوفزدہ ہو اور کس بات کا ڈر ہے؟ ہم لوگ لوگوں سے ڈر رہے ہیں کہ کہیں وہ لوگ ہمارے پیچھے آنہ رہے ہوں کیونکہ لوگ آپ کو مانتے اور چاہتے ہیں۔ اس کے بعد امام نے کہا: خدا کی قسم میں نہیں ڈرا لیکن وہ لوگ اس درجہ ڈر رہے تھے کہ انہوں نے ڈر سے مجھے نماز صبح پڑھنے کے لئے اترنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ یہی کہتے رہے کہ لوگوں کے آجانے سے ڈرتے ہیں۔ لہذا میں نے گاڑی پر دو مامور کے درمیان بیٹھ کر نماز پڑھی۔
حجة الاسلام و المسلمین رسولی محلاتی، جمہوری اسلامی اخبار