راوی: حجت الاسلام و المسلمین انصاری کرمانی
سب کچھ امام زمانہ (عج) کا ہے
ایک دن ایک طالب علم نے مدرسہ رفاہ میں امام سے کہا: آپ اپنی گفتگو کے دوران امام زمانہ (عج) کا نام بہت کم لیتے ہیں؟ امام نے یہ سنتے ہی اپنی جگہ سے اٹھ کر کہنے لگے: کیا کہہ رہے ہو؟ کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے امام زمانہ (عج) ہی کا ہے اور جو کچھ میرے پاس ہے وہ امام زمانہ (عج) ہی کا عطیہ ہے اور انقلاب بھی امام زمانہ (عج) کا انقلاب ہے۔
سرگذشت های ویژہ از زندگانی امام خمینی (رح)، ج 2، ص 56