راوی: حجت الاسلام و المسلمین فرقانی
پیاسا سونا ظلم ہے
حضرت امام خمینی (رح) نے ایک دن صبح کو مجھ سے کہا: فلانی خدا پر ظلم ہے کہ کوئی شخص حضرت امیرالمومنین (ع) کے دریائے علم کے قریب سوئے اور پیاسا رہے۔ رسم یہ تھی کہ جب آپ حرم میں جاتے تھے تو سب سے پہلے زیارت امین اللہ پڑھتے تھے۔ اس کے بعد دو رکعت نماز، اس کے بعد زیارت جامعہ اور دعائے عالیہ المضامین پڑھتے تھے۔ حرم میں آپ کی دائمی یہی روش اور سیرت تھی۔
پا بہ پای آفتاب، ج 3، ص 19