راوی: حجت الاسلام و المسلمین سید مجتبی رودباری
14/ سالہ زیارت کا پروگرام
نجف میں قیام کے دوران امام خمینی (رح) کا طریقہ یہ تھا کہ راتوں کو ڈھائی بجے اور ان آخری برسوں میں دو بجے رات کو اندر سے باہر آتے اور طلاب اور لوگوں کو اپنے پاس بلاتے تھے۔ پھر 3/ بجے رات کو امیرالمومنین حضرت علی (ع) کے حرم میں جاتے اور کھڑے ہو کر زیارت امین اللہ اور بیٹھ کر زیارت جامعہ پڑھتے اور نماز زیارت پڑھنے کے بعد گھر تشریف لاتے تھے۔ حضرت امام کا 14/ سالہ نجف میں قیام کے دوران یہی پروگرام تھا جز موسم گرما میں شب شنبہ کے کیونکہ نماز مغرب و عشاء کے بعد حرم اور رواق کی صفائی اور دھلائی ہوتی تھی اور امام اس شب حرم نہیں جاتے تھے۔
صحیفہ دل، ج 1، ص 75